Indian films

مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات جناب پرکاش جاوڈیکر نے آج سی آئی آئی بگ پکچر سمٹ سے خطاب کیا۔ سامعین کو ایک پیغام میں، وزیر موصوف نے بگ پکچر سمٹ کے انعقاد کے لئے سی آئی آئی  کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک ایسا ملک ہیں جہاں مواصلاتی ٹکنالوجی کی ترقی غیر معمولی ہے۔ اس سے تفریح اور میڈیا انڈسٹری کی زبردست گنجائش پیدا ہوئی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ انیمیشن، بصری اثرات، گیمنگ اور کامک . (اے وی جی سی) ایک طلوع آفتاب کا شعبہ ہے اور ہمارے ماہرین دنیا کے اعلی فلم سازوں کو پس پشت مدد فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ یہ پیشہ ور افراد  ہماری  اپنی فلموں کے لئے زیادہ کام کرنا شروع کریں. تاکہ ہندوستانی فلموں میں حرکت پذیری اور گرافکس کے استعمال میں کئی گنا اضافہ ہو۔

وزیر اطلاعات و نشریات جناب پرکاش جاوڈیکر

جناب جاوڈیکر نے اعلان کیا کہ حکومت انڈین انسٹی ٹیوٹ آف بمبئی کے تعاون سے. ایک سنٹر آف ایکسی لینس تشکیل دے رہی ہے. جہاں اے وی جی سی میں کورس مہیا کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مزید برآں مرکز کاروباری سرگرمی کو فروغ دینے . اور اس شعبے میں اسٹارٹ اَپ کی حوصلہ افزائی کے لئے اقدامات کرے گا۔

سکریٹری  وزارت اطلاعات ونشریات جناب امت کھرے

اس موقع پر سکریٹری  وزارت اطلاعات ونشریات جناب امت کھرے نے نومبر میں بزنس قواعد کی الاٹمنٹ میں ترمیم کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی بات کا آغاز کیا. اور کہا کہ اس تبدیلی کے پیچھے  کا مقصد یہ تھا کہ سب کو ایک جگہ پر لایا جائے۔ یعنی الیکٹرانکس کی وزارت اورآئی ٹی کو ایک جگہ لے آیا جائے۔ وزارت اطلاعات ونشریات کے  کردار پر بات کرتے ہوئے جناب کھرے نے کہا کہ اس شعبے میں حکومت کا کردار ایک سہولت کار کا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام وزارتوں میں سب سے زیادہ اثر وزارت اطلاعات و نشریات پر پڑتا ہے. اور یہ اثر صرف نجی شعبے کے ذریعہ آتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں لگ بھگ تمام فلم سازی نجی شعبے نے کی تھی.  پرسار بھارتی کے سوا تمام چینل نجی تھے اور او ٹی ٹی سیکٹر مکمل طور پر نجی تھا۔

Indian films.
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…