اننت ناگ تصادم میں دو دہشت گرد ہلاک ، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

اننت ناگ تصادم میں دو دہشت گرد ہلاک ، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

سری نگر ، 11 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

جموں وکشمیر کے اننت ناگ ضلع کے کندی پورہ علاقے میں بدھ کی رات سے جمعرات کی سہ پہر تک جاری ایک انکاؤنٹر میں سیکورٹی فورسز نے ایک مکان میں چھپے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ابھی تک دونوں دہشت گردوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ، لیکن دونوں دہشت گردوں کا تعلق جیش محمد تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے امکانات کی وجہ سے سیکورٹی فورسز کا تلاشی آپریشن جاری ہے۔

انکاؤنٹر کی جگہ سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔غور طلب ہے کہ پولیس ، فوج کی 3آر آر اور سی آر پی ایف کے 14 ویں بٹالین کے اہلکاروں کی مشترکہ ٹیم نے بدھ کی رات بیجبہاڈہ کے کندی پورہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ اس دوران سیکورٹی فورسز نے اس گھر کو گھیرے میں لے لیا جہاں دہشت گرد چھپے ہوئے تھے۔ اگرچہ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے کو بھی کہا لیکن دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی پیش کش کو نظرانداز کردیا اور فائرنگ شروع کردی۔

جس کے بعد انکاؤنٹر شروع ہوگیا۔ رات گئے تک دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ رات گئے فائرنگ کا سلسلہ رک گیا۔ اس دوران سیکیورٹی فورسز نے محاصرہ کو مزید سخت کیا تاکہ دہشت گرد موقع سے فرار نہ ہوسکیں۔ہندوستھان سماچار کے مطابق جمعرات کی صبح ایک بار پھر مقابلہ شروع ہوا۔ ایک دہشت گرد کو صبح سویرے سیکورٹی فورسز نے ہلاک کیا تھا اور اب دوپہر کے بعد دوسرا دہشت گرد بھی مارا گیا ہے۔

سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی لاشوں کے ساتھ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا ہے۔ علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ذریعہ اس وقت بھی تلاشی آپریشن جاری ہے۔ دریں اثنا اس علاقے میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔ آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے دونوں دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں ابھی بھی تلاشی آپریشن جاری ہے۔واضح رہے کہ دو دن قبل سیکورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں البدر تنطیم کا چیف کمانڈر مارا گیا تھا۔

وسطی کشمیر کے بڈگام میں سی آر پی ایف جوان نے کی خودکشی

وادی کشمیر میں فورسز کے جوانوں کی طرف سے خود کشی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پیرا ملٹری فورسز کے جوان نے خود پر گولی چلا کر اپنا کام تمام کردیا ۔ اس سلسلے میں پولیس ذرائع نے ہندوستھان سماچار کو بتایا کہ ایک سی آر پی ایف کانسٹیبل نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ وہ 79 بٹالین سے وابستہ تھے۔مزکورہ جوان وسطی کشمیر کے بڈگام میں تعینات تھا۔ اس کی شناخت امر جیوتی کے نام سے ہوئی ہے ۔ جو کہ جنوبی ہندوستان کے کیرالا شہر کا رہائشی تھا۔ غور طلب ہے کہ پچھلے ایک سال سے کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی خود کشی کرنے کے واقعات بڈھتے جارہے ہیں، جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago