یو جی سی نیٹ امتحانات اب چوبیس ستمبر سے ہوں گے

 
<h1 class="storyheadline">یو جی سی نیٹ امتحانات اب 24 ستمبر سے ہوں  گے</h1>
نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے یو جی سی نیٹ امتحان 2020 کی تاریخ میں 24 ستمبر تک توسیع کردی ہے۔ یہ امتحان پہلے 16 ستمبرسے لیا جانا تھا۔
این ٹی اے نے ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 16 ، 17 ، 22 اور 23 ستمبر کو دوسرے امتحانات کی وجہ سے یو جی سی نیٹ امتحان ملتوی کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یو جی سی نیٹ امتحانات کی تاریخیں آئی سی اے آر کے امتحانات اے آئی ای ای ای -یو جی / پی جی اوراے آئی سی ای / جے آر ایف / ایس آر ایف (پی ایچ ڈی) 2020-21 سے ٹکرا رہی تھیں۔ ایسے حالات میں یو جی سی نیٹ کو دوبارہ شیڈول کیا گیا ہے۔ کچھ امیدوار آئی سی اے آر اور یو جی سی نیٹ دونوں امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں۔ اب یو جی سی نیٹ 2020 کا امتحان 24 ستمبر سے شروع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یو جی سی نیٹ کے سبجیکٹ اور شفٹ کے لحاظ سے شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔ ایڈمٹ کارڈ ، امتحانات کی تاریخیں ، رول نمبر ، ایگزامنیشن سینٹر اور دیگر معلومات جلد جاری کی جائیں گی اور اس کے بارے میں معلومات سرکاری ویب سائٹ UGC.NTA.NIC.in پر جاری کی جائیں گی۔

معلوم ہو کہ یونیورسٹی  اور کالج میں لیکچرار بننے کے لئے نیٹ کا امتحان ضروری ہے. پہلے یو جی سی سال میں دو مرتبہ یہ ٹیسٹ کراتی تھی. پہلے اسکی تاریخ طلبہ کو پہلے سے ہی معلوم ہوتی تھی. ہر سال جون اور دسمبر کے آخری اتوار کو یہ امتحان ہوتا تھا . جون اور دسمبر کا آخری اطوار یو جی سی امتحان کے نام ہوتا تھا . لیکن ابھی کورونا کی وبا پھیلی ہے. تمام تعلیمی ادارے بھی بند ہیں. ایسے میں یو جی سی امتحانات پر بھی خطرات کے بادل چھاے ہوئے تھے. لیکن اب سرکار نے  صاف کر دیا ہے کہ چوبیس ستمبر کو یو جی سی کے امتحانات ہوں گے..

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago