مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال ‘نشنک’ نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی جالندھر کی اکیڈمک بلڈنگ اور طلباء کی فلاح و بہبود سرگرمی کے سینٹر کا ورچوئلی طریقے سے افتتاح کیا۔انہوں نے تقریب کے دوران لڑکوں اور لڑکیوں کے ہاسٹلز کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر بورڈ آف گورنرز کے چیئرپرسن جناب سبھاش چند ر رالہن ، این آئی ٹی جالندھر کے ڈائریکٹر پروفیسر للت اوستھی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ٹوئٹ

Union Minister of Education

اس موقع پر اظہار کرتے ہوئے جناب پوکھریال نے کہا کہ ہر انجینئرکا نیا بھارت بنانے میں ایک اہم رول ہے۔ انجینئروں کے ذریعے اختراعی تجربات اور ایجادات نہ صرف نئے مواقع پیدا کرتے ہیں. بلکہ ملک کی ترقی میں ایک اہم تعاون بھی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف سیکٹر میں ان کا تعاون ہندوستان کی معیشت کو خود کفیل بنانے کےلئے حقیقی طاقت فراہم کرتا ہے۔ جناب پوکھریال نے کہا کہ ان کی کوششیں ‘ووکل فار لولک’ کی تحریک کو مزید مستحکم کریں گی. جس کا خواب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پیش کیا ہے۔

تحقیق اور اختراع کے لئے موافق ماحول.

انہوں نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی نہ صرف عالمی نوعیت کے تعلیمی مواد کو یقینی بنائے گی. بلکہ تحقیق اور اختراع کے لئے موافق ماحول بھی پیدا کرے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہندوستان کے انجینئرس معلومات پر مبنی معیشت کی بنیاد بنیں گے. جو 2024ء تک پانچ ٹریلین معیشت کے مقصد کو حاصل کرنے کے سمت میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم رول نبھائیں گے۔

جوش کے ساتھ نافذ کرنے کی سمت میں کام کرنے کے لئے.

انہوں نے حکومت کی تمام پالیسیوں کو پورے جوش کے ساتھ نافذ کرنے. کی سمت میں کام کرنے کے لئے این آئی  ٹی جالندھر کی ستائش کی۔این آئی ٹی جالندھر جدید بنیادی ڈھانچے. اہل فیکلٹی ، معیاری تدریسی عمل اور ایک اکیڈمک تعلیمی تحقیق کے لئے میرٹ پر مبنی تدریسی. اور تحقیق کا ایک سب سے اہم سینٹر ہے۔وزیر موصوف کو یہ بات سن کر کافی خوشی محسوس ہوئی. کہ این آئی ٹی جالندھر نے سال 2020ء میں اپنی این آئی آر ایف درجہ بندی میں سدھار کیا ہے. اور وہ 113ویں رینک سے اب 52ویں رینک پر آگیا ہے۔

Union Minister of Education

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…