نائب صدرِ جمہوریہ نے ملک میں ڈجیٹل خواندگی کو فروغ دینے کے لئے عوامی تحریک پر زور دیا

digital literacy in the country

نائب صدرِ جمہوریۂ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے . ڈجیٹل خواندگی کو فروغ دینے کے لئے عوامی تحریک پر زور دیا ہے. اور  تمام تکنیکی اور تعلیمی اداروں  سے کہا ہے کہ وہ   اس کوشش میں اہم رول ادا کریں  ۔

آدی شنکرا چاریہ کے پیدائش  کے مقام کلادی  میں آدی شنکر ڈجیٹل اکیڈمی کا ورچوول لانچ کرتے ہوئے. نائب صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ معلومات آج کے  دور کی  اہم شئے ہے . اور  جو بھی  جلد از جلد معلومات تک رسائی حاصل کرے گا.  اسے فائدہ ہو گا ۔  انہوں نے  اس طرح کی معلومات کے لئے ڈجیٹلائزیشن کو  اہم وسیلہ قرار دیا ۔

کووڈ – 19 وباء کی وجہ سے  غیر معمولی رکاوٹوں  کی طرف  توجہ  مرکوز کرتے ہوئے. جناب نائیڈو نے کہا کہ   اس نے   لاکھوں  طلباء کو اسکول بند ہونے کی وجہ سے کلاس روم سے  باہر کر دیا ہے.  اور عالمی برادری  آن لائن تعلیم اپناکر  اس چیلنج سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

نائب صدرِ جمہوریہ

آن لائن تعلیم  کے کئی فوائد  گناتے ہوئے.  نائب صدر نے کہا کہ اِس سے دور دراز کے علاقوں میں معیاری  اور سستی تعلیم  تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے.    یہ  ذاتی آموزش کے تجربے  کی اجازت دیتی ہے. اور خاص طور پر  کام کرنے والے  پیشہ ور افراد اور گھروں میں رہنے والی خواتین   کے لئے مدد گار ہے.  جو  ریگولر کورس میں شریک نہیں ہو سکتے ۔

عظیم پریم جی یونیورسٹی  کے ایک حالیہ  مطالعے کا حوالہ دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے. اِس بات کو اجاگر کیا  کہ   اساتذہ اور والدین کی ایک بڑی اکثریت  سمجھتی ہے.  کہ تعلیم کا آن لائن طریقۂ کار نا کافی اور کم موثر ہے ۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ ایسا آن لائن طریقۂ کار کو اپنانے میں  جلد بازی  کی وجہ سے ہو سکتا ہے ۔

ملک میں ڈجیٹل خواندگی

جناب نائیڈو نے  اس بات کا ذکر کرتے ہوئے  کہ انسانی تہذیب  اختراعات  پر منحصر ہے. اور  آلات کا استعمال  زندگی گزارنے میں آسانی اور آسائش  کے لئے ہوتا ہے.   جناب نائیڈو نے کہا کہ  سائنس اور ٹیکنا لوجی نے  ہمارے طرز زندگی میں زبردست تبدیلی پیدا کی  ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈجیٹلائزیشن آج کے دور کی زندگی   کا اصل نظام ہے ۔ ای – ایجو کیشن ، ای – ہیلتھ ، ای – کامرس ، ای – حکمرانی  آج  حقیقت میں  تبدیل ہو چکی ہیں ۔

ملک کو  چوتھے صنعتی انقلاب   کے لئے تیار کرنے. اور شہریوں کو ٹیکنا لوجی کے ذریعے با اختیار بنانے کے لئے.   ڈجیٹل انڈیا   کی ستائش کرتے ہوئے  ، انہوں نے کہا کہ خاص مقصد ہر ممکن طریقے سے  طرز زندگی کو بہتر بنانا ہے ۔

ڈجیٹلائزیشن معلومات تک رسائی

عالمی وباء کی وجہ سے ہمارے معمولات  میں رکاوٹ  آنے کے بعد.مختلف شعبوں میں  ڈجیٹل ٹیکنا لوجی  کے  استعمال کے بارے میں بات کرتے ہوئے نائب صدر نے.  ڈجیٹل سماعت اور  مقدمات  کو نمٹانے کے لئے  بھارتی عدلیہ کی ستائش کی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ای – میڈیسن نے سرکاری  خدمات   کی ای – ڈلیوری  میں  ایک نیا مقام  حاصل کر لیا ہے ۔

عالمی بینک کے  ، اس تخمینے کا حوالہ دیتے ہوئے  کہ انٹر نیٹ   تک رسائی میں اضافے سے  جی ڈی پی  میں اضافہ ہوتا ہے ،  جناب نائیڈو نے کہا کہ  اس سے  اختراعات کے ذریعے ٹیکنا لوجی اور   اس کے عمل میں بہتری  کے امکانات  کا اظہار ہوتا ہے ۔

ملک میں ایک برابری والے ڈجیٹل نظام  کے قیام پر  زور دیتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ   حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کو ایک ڈجیٹل  بھارت کے لئے  مشترکہ طور پر  کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

digital literacy in the country

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago