فیس بک اور انسٹاگرام پر دوست بنا کر کیا بہت بڑا دھوکہ، آپ ہوشیار رہیں

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نارتھ ممبئی ریجنل سائبر سیل نے تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے جو سوشل میڈیا کے ذریعے دوست بنا کر مہنگے تحائف کا لالچ دے کر لوگوں کو آن لائن دھوکہ دیتے تھے۔ سائبر سیل ذرائع کے مطابق سیل کو حال ہی میں ایک شکایت موصول ہوئی تھی کہ مارچ اور جون کے درمیان ایک خاتون کو فیس بک کے ذریعے ایک نامعلوم شخص نے ڈاکٹر کولٹن رولینڈ میسلی ظاہر کرتے ہوئے فرینڈ ریکویسٹ بھیجی تھی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
خاتون نے بطور ڈاکٹر فرینڈ ریکویسٹ قبول کی۔ پھر دونوں نے بات چیت شروع کی۔ کچھ دن بعد متاثرہ خاتون کو دہلی ایئرپورٹ کے کسٹم افسر کا فون آیا کہ آسٹریلیا سے اس کے نام پر 40 ہزار یورو کا تحفہ آیا ہے جسے کسٹم حکام نے ضبط کر لیا۔ تحفہ چھڑانے کے لیے اسے غیر ملکی کرنسی کو ہندوستانی کرنسی میں تبدیل کرکے کسٹم حکام کو انکم ٹیکس کسٹم ڈیوٹی اور غیر ملکی کرنسی دینا پڑے گا. پھر وہ آپ کو تحفہ لے جانے دیں گے۔ اس کے لیے اسے کچھ مالی مدد کی ضرورت ہے۔ جیسے ہی وہ کسٹم ڈیپارٹمنٹ سے باہر آئے گا ، وہ اس کے پیسے واپس کر دے گا۔ اپنی باتوں کے ذریعے اعتماد جیت کر ملزم نے خاتون سے 18 لاکھ 90 ہزار روپے اینٹھ لئے۔آخر کار ایک دن جب خاتون کو معلوم ہوا کہ کسی کو تحفہ کے نام پر سائبر مجرموں کے ذریعہ آن لائن دھوکہ دیا جا رہا ہے تو وہ پولیس سے رجوع ہوئی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سینئر پی آئی سرلا بساوے نے بتایا کہ خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے معاملے کی مکمل چھان بین کی پھر اس گینگ کو انجام دینے والے 3 افراد کے بارے میں معلومات موصول ہوئیں۔جوائنٹ سی پی ملند بھرامبے اور ڈی سی پی رشمی کارندیکر کی رہنمائی میں پولیس افسران نے سویتاکدم اور منگیش دیسائی .حامد سورہ عرف ایرک کرس (28) اور روبینی گرو شیکھرن (24) کو دہلی سے گرفتار کیا ، جب کہ ایک اور معاملے میں گاڈون جوناتھن ایزے (38) بھی گرفتارکی گئی ہے۔ گرفتار حامد اور گاڈون کا تعلق نائیجیریا سے ہے جب کہ روبینی کا تعلق چنئی سے ہے۔ ان سے 8 لاکھ روپے سے زائد نقدی ضبط کی گئی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سائبر سیل نے بتایا کہ ایک خاتون نے لندن کا بزنس مین بن کر 2 لاکھ 89 ہزار روپے سے زائد آن لائن دھوکہ دیا۔ ملزم نے پہلے انسٹاگرام پر خاتون سے دوستی کی پھر لندن سے مہنگے تحائف بھیجنے کے بہانے پیسے وصول کئے اور دہلی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے ضبط کر لیا۔ اس خوف سے خاتون نے ملزم کو رقم بھیجی۔ اس معاملے میں پولیس نے گاڈون جوناتھن ایز کو دہلی سے گرفتار کیا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago