تل ابیب،11جنوری(انڈیا نیریٹو)
اسرائیل نے فلسطین کے خلاف ایک اور جارحانہ اقدام کیا ہے، جس کے مطابق اسرائیلی وزیر نے عوامی مقامات پر فلسطینی پرچم لہرانے پر پابندی لگا دی ہے۔تل ابیب سے خبر ایجنسی کے مطابق دائیں بازو کے اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتماربین گویئر نے اس حوالے سے اسرائیلی پولیس کو ہدایت جاری کر دی ہے۔
اسرائیلی وزیر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف اشتعال انگیزی کی حوصلہ افزائی کیلئے علامتی پرچم لہرانے پر پابندی ہوگی۔ اسرائیل مخالف عناصر کے ریاستی یا ان کی دہشت گرد تنظیم کے پرچم سرکاری اداروں پر لگانے کی پابندی ہوگی۔
اسرائیلی وزیر نے مزید کہا کہ اپنی تمام توانائیاں دہشتگردی اور اس کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کے خلاف استعمال کریں گے۔ اسرائیلی وزیر کے مطابق اب عوامی مقامات میں فلسطینی پرچم نہیں لہرایا جائے گا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…