تجارت اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے بھارت-سعودی عرب کلیدی شراکت داری کونسل کی وزارتی سطح کی میٹنگ میں شرکت کرنے کے لیے 18 سے 19 ستمبر 2022 تک سعودی عرب کا دورہ کیا۔ جناب گوئل کے ساتھ سعودی کے توانائی کے وزیر عالی مرتبت شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان السعود نے بھارت-سعودی عرب کلیدی شراکت داری کونسل کی اقتصادیات. اور سرمایہ کاری سے متعلق کمیٹی کی وزارتی سطح کی میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی۔
کلیدی شراکت داری کونسل اکتوبر 2019 میں بھارتی وزیر اعظم کے سعودی عرب کے دورے کے دوران قائم کی گئی تھی اور اس کے دو اہم ستون ہیں یعنی سیاسی، سکیورٹی، سماجی اور ثقافتی کمیٹی اور کمیٹی برائے اقتصادیات اور سرمایہ کاری۔
عالی جاہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے فروری 2019 میں بھارت کے دورہ کے دوران . بھارت میں 100 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کو عملی جامہ پہنانے کی کوششوں کو ہموار کرنا،
زراعت اور خوراک کے تحفظ، توانائی، ٹیکنالوجی اور آئی ٹی. صنعت اور بنیادی ڈھانچے کے 4 وسیع شعبوں کے تحت تکنیکی ٹیموں کے ذریعہ شناخت شدہ تعاون کے 41 شعبوں کی توثیق. ترجیحی منصوبوں کو مقررہ مدت میں نافذ کرنے کا معاہدہ۔ باہمی تعاون کے ترجیحی شعبوں میں شامل ہیں:
مغربی ساحلی ریفائنری، ایل این جی بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری. اور بھارت میں اسٹریٹجک پیٹرولیم ذخیرہ کرنے کی سہولیات کی ترقی سمیت مشترکہ پروجیکٹوں میں مسلسل تعاون کی دوبارہ تصدیق۔
دورے کے دوران جناب پیوش گوئل نے سعودی عرب کے وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ الکسابی کے ساتھ دوطرفہ تجارت. کاروبار اور سرمایہ کاری کے روابط کے تمام پہلوؤں پر وسیع پیمانے پر بات چیت کی۔
تجارت اور کاروبار میں تنوع اور توسیع، تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے بشمول سینیٹری. اور فائٹو سینیٹری اقدامات اور تجارت سے متعلق بقایا مسائل کے حل، سعودی عرب میں ہندوستانی فارما پروڈکٹس کے خودکار رجسٹریشن اور مارکیٹنگ کی اجازت. روپیہ-ریال تجارت کو ادارہ جاتی بنانے کے امکانات، سعودی عرب میں یو پی آئی اور روپےکارڈز کو متعارف کرانا. بحث کے اہم نکات میں شامل تھے۔
وزیر موصوف نے میٹنگ کے بعد ٹویٹ کیا . سعودی عرب کے وزیر تجارت عالی مرتبت ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ الکسابی کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔ ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کو راغب کرنے. اور دو طرفہ تجارت کو مزید متنوع بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔”
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…