اسلام آباد/کابل، 22 مارچ (انڈیا نیرٹیو)
پاکستان میں زلزلے سے گیارہ افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب افغانستان، چین سمیت کئی ممالک میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
منگل کی رات ہندوستان کے علاوہ کئی ممالک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ چین، افغانستان، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان کی دھرتی کانپ اٹھی تو لوگوں میں افراتفری مچ گئی۔ افغانستان میں فیض آباد سے 77 کلومیٹر جنوب مشرق میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا۔
پاکستان میں دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کا علاقہ ہندوکش تھا جب کہ اس کی گہرائی 180 کلومیٹر تھی۔
لاہور، اسلام آباد، پشاور، جہلم، شیخوپورہ، سوات، نوشہرہ، ملتان، سوات، شانگلہ اور دیگر مقامات پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے بعد ملک میں خوف و ہراس کی فضا چھا گئی۔ لوگ اپنے گھروں سے بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔
خیبر پختونخواہ کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے رپورٹ کیا کہ صوبے میں چھت، دیوار اور مکان گرنے کے واقعات میں کم از کم دو افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے۔ زلزلے سے یہاں آٹھ مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
ضلع سوات کے پولیس افسر شفیع اللہ گنڈا پور نے بتایا کہ ضلع میں نو افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے۔ صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے صوابی میں زلزلے کے جھٹکوں سے مکان کی چھت گر گئی۔ جس میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
زلزلے کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بحرین کلام سڑک بند ہوگئی۔ زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر سڑکوں پر آگئے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…