عالمی

برازیل میں تباہ کن سمندری طوفان سے 11 افراد ہلاک، 20 لاپتہ

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سْل میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی۔ اس غیر ملکی طوفان سے 11 افراد ہلاک اور 20 لاپتہ ہوگئے ہیں۔ریاستی حکومت نے ایک پریس بیان میں کہا کہ طوفان کی وجہ سے شدید بارش ہوئی۔ ہیلی کاپٹر سیلاب زدہ علاقوں میں 20 لوگوں کی تلاش میں پرواز کر رہے ہیں۔ 8 ہزار سے زیادہ افراد کی آبادی والا قصبہ کارا طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

ریاست کے گورنر ایڈورڈو لیائٹ نے کہا کہ ہمیں قصبہ ’’کارا‘‘ کی صورت حال پر بہت تشویش ہے۔ ضروری ہے کہ ہم ایک منظم طریقے سے متاثرہ علاقوں میں ان لوگوں کی شناخت کر سکیں جنہیں فوری طور پر مدد کی ضرورت ہے۔

متاثرہ علاقوں کے بہت سے رہائشیوں نے اپنے شہروں میں کھیلوں کی سہولیات میں پناہ لی ہے۔ حکام نے کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے امکان کا انتباہ بھی جاری کردیا ہے۔ گورنر نے کہا کہ حکام نے گزشتہ دو دنوں میں 24 سو ریسکیو آپریشنز کیے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago