عالمی

پاکستان میں15سالہ عیسائی لڑکی کی 60 سالہ مسلمان شخص سے زبردستی شادی کی گئی

 مذہبی آزادی اور انسانی حقوق سے متعلق ایک میگزین بِٹر ونٹر کی رپورٹ کے مطابق، ایک اور معاملے میں، پاکستان میں ایک نابالغ کو اغوا کر کے ایک 60 سالہ مسلمان شخص سے زبردستی شادی کر لی گئی۔

ماسیمو انٹروگین نے کہا کہ ستارہ عارف کو 15 دسمبر کو اغوا کیا گیا تھا اور پولیس کو اس کیس کی تحقیقات پر آمادہ کرنے میں دو ماہ لگے۔اس کے والد عارف گل نے ستارہ کو پاکستان کے پنجاب میں فیصل آباد کے ایک سرکاری اسکول کی مسلم پرنسپل نائلہ عنبرین کے لیے گھریلو ملازمہ کے طور پر نوکری قبول کرنے کی اجازت دی۔

عارف جسمانی طور پر معذور تھا اور اپنے خاندان کی کفالت کرنے سے قاصر تھا، جسے پیسوں کی اشد ضرورت تھی، اس لیے اس نے ستارہ کو ایک مسلمان آجر کے لیے کام کرنے کا فیصلہ کیا۔

کابل ذکر بات یہ ہے کہ مذہبی اقلیتوں کی لڑکیوں کی زبردستی اسلام قبول کرنے اور مسلمان مردوں سے شادی کرنے کی کہانیاں پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا مسلسل رپورٹ کرتی رہتی ہیں۔

یہ ستارہ کے لیے سچ ثابت ہوا، جب عنبرین کے 60 سالہ شوہر رانا طیب نے خوبصورت ستارہ کو فوری طور پر دیکھا اور اسے اپنی دوسری بیوی کے طور پر لینے کا فیصلہ کیا۔

یہ واضح نہیں ہے کہ آیا، جیسا کہ عام طور پر ان معاملات میں ہوتا ہے، ستارہ کو پہلے ریپ کیا گیا اور پھر بتایا گیا کہ شرم سے بچنے کے لیے اس کا واحد حل شادی کے لیے رضامندی ہے۔

 وہ 15 دسمبر کو کام سے گھر واپس نہیں آئی اور بعد میں اس کے گھر والوں کو معلوم ہوا کہ اس نے اسلام قبول کر لیا ہے اور رانا طیب سے شادی کر لی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago