عالمی

عمرہ کرنے مکہ جارہے زائرین سے بھری بس حادثے کا شکار، 20 کی موت

ریاض، 28 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

 سعودی عرب میں عمرہ کرنے مکہ جارہے زائرین سے بھری بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کی وجہ سے 20 لوگوں کی موت ہو گئی اور 29 زخمی ہوگئے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ بس سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے میں یمن کی سرحد سے متصل صوبہ عسیر سے زائرین کو لے کر مکہ شہر جا رہی تھی۔ یہ لوگ رمضان کے مقدس مہینے میں عمرہ کرنے جا رہے تھے۔

راستے میں سڑک پر رمضان کے دوران افطار کے بعد بشاش ہوکر نکلے ایک گروپ کے سامنے آنے پر ڈرائیور نے بریک لگایا، لیکن بریک فیل ہونے کی وجہ سے بس رک نہیں سکی اور ایک پل سے ٹکرا گئی۔ پل سے ٹکرانے کے بعد بس پلٹ گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر پہنچی فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago