Categories: عالمی

چیف الیکشن کمشنر کی قیادت میں وفد نے صدارتی انتخابات کی نگرانی کے لیے ازبکستان کا دورہ کیا

چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے ازبکستان کے مرکزی الیکشن کمیشن (سی ای سی۔یو) کے چیئرمین کی دعوت پر 24 اکتوبر کو ہوئے  صدارتی انتخابات کے انعقاد کی نگرانی کے لیے وہاں گئے تین رکنی وفد کی قیادت کی۔ نئے انتخابی ضابطہ کے تحت کرائے جانے والے اس انتخابات پر عالمی برادری نے گہری نظر رکھ رہی  ہے۔

دونوں ممالک کے چیف الیکشن کمشنرس نے 21 اکتوبر کو انتخابی تعاون پر دو طرفہ اجلاس  کیا۔ اس دوران چیف الیکشن کمشنر زین الدین ایم نظامخود جیو نے چندرا کو سنگل الیکٹرانک ووٹر لسٹ، پولنگ کے دن ذاتی طور پر ووٹ ڈالنے کا نظام اورجلد ووٹنگ کے ساتھ ساتھ کووڈ سیکورٹی کے انتظامات سمیت  اس الیکشن کے انعقاد کے لیے کیے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں معلومات دی۔

ازبکستان کے انتخابی قانون کے تحت صدر کوایک ملک گیر حلقے سے پانچ سال کی مدت کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔ انتخابی انتظامیہ ایک تین سطحی نظام پر عمل کرتی ہے جس میں مرکزی الیکشن کمیشن، 14 ضلعی الیکشن کمیشن اور 10,760 بارڈر الیکشن کمیشن شامل ہیں۔ ازبکستان میں تقریباً 20 ملین ووٹرس ہیں۔ ہر پولنگ اسٹیشن میں زیادہ سے زیادہ 3000 ووٹرس اپنے حق رائے دہی کااستعمال کر سکتے ہیں۔ 14 سے 20 اکتوبر تک ابتدائی ووٹنگ سسٹم نافذ تھا اور 4,21,618 افراد نے ابتدائی ووٹنگ کی سہولت کا استعمال کیا جن میں سے 1,20,524 کا تعلق بیرون ملک سے تھا۔

انتخابات میں حصہ لینے کے لیے صرف رجسٹرڈ سیاسی جماعتیں ہی امیدوار نامزد کر سکتی ہیں۔ ازبکستان کے صدارتی عہدے کے لئے  پانچ امیدواروں – چار مرد اور ایک خاتون۔ نے الیکشن لڑا۔  ازبکستان میں اہم مقامات پر پانچ امیدواروں کے بارے میں معلومات دینے کے لیے تصاویر اور مختلف قسم کے انفوگرافکس آویزاں کیے گئے تھے۔

ہندوستانی وفد نے ازبکستان کے سی ای سی کی انتخابی انتظامیہ، عمل اور اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے  7ویں اور 14ویں ضلع الیکشن کمیشن کا دورہ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے انتخابی عمل کا تفصیلی مشاہدہ کرنے کے لیے ازبکستان میں پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا۔ الیکشن کے مختلف پہلوؤں بشمول ووٹر لسٹ، ووٹر کی شناخت، ووٹنگ کا تیز طریقہ کار، بزرگ اور معذور افراد کی سہولت کے انتظامات، کووڈ سیکیورٹی پروٹوکول، پولنگ اسٹیشنوں کی تیاری اور مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹ ڈالنے کا بھی جائزہ لیا گیا۔

سشیل چندرا نے اس موقع پر ازبکستان میں ہندوستان کے سفیر منیش پربھات کی قیادت میں ہندوستانی سفارت خانے کے عہدیداروں سے بھی بات چیت کی اور انہیں سروس ووٹرس کے ذریعہ ووٹ ڈالنے کے لئے الیکٹرانک ٹرانسفر آف پوسٹل بیلٹ سسٹم (ای ٹی پی بی ایس) کی سہولیات کے بارے میں بتایا۔ اس کے بعد تاشقند میں مقیم ہندوستانی کمیونٹی کے نمائندوں کے ساتھ ہندوستانی انتخابات پر انتہائی پرجوش ماحول میں بات چیت ہوئی۔

چیف الیکشن کمشنر نے تاشقند میں ہندوستان کے دوسرے وزیر اعظم لال بہادر شاستری کی سمادھی پر گلہائے عقیدت بھی پیش کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago