عالمی

پشاور میں پاکستانیوں کے ہاتھوں ہراساں ہونے والا سکھ خاندان پہنچا بھارت

پاکستان میں  ہندوؤں اور سکھوں پر مظالم کی سنائی کہانی

پاکستان کے شہر پشاور میں رہنے والے سکھ انتہاپسند مسلمانوں کے ظلم کا نشانہ بن رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ بھی شدید خوف میں مبتلا ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں۔ پیر کو پشاور سے ایک سکھ خاندان اٹاری بارڈر کے راستے بھارت پہنچ گیا۔

اس خاندان کے پاس 43 دن کا ویزا ہے۔ اہل خانہ کا کہنا تھا کہ پشاور میں حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ وہاں سکھوں کو مارا جا رہا ہے۔ ہندو اور سکھ دونوں ہی مسلمان جبر کا شکار ہیں۔

ہندو اور سکھ برادریوں کی بیٹیوں کو زبردستی مذہب تبدیل کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہماری دکانیں اور گھروں کو لوٹا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں رہنے والے ہندو اور سکھ پاکستان چھوڑ کر بھارت آنا چاہتے ہیں۔

 اہل خانہ اپنے ساتھ بڑی مقدار میں گھریلو سامان بھی لائے تھے۔ خاندان کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی حکومت سے درخواست کریں گے کہ انہیں بھارت میں رہنے کے لیے شہریت دی جائے۔ اگر یہ ممکن نہیں تو ان کے ویزے میں توسیع کردی جائے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago