عالمی

خادم حرمین شریفین کا عید الفطر پر قوم کے نام خطاب

ریاض،21اپریل(انڈیا نیرٹیو)

سعودی فرماں روا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے سال 1444 ہجری کی مبارک عید الفطر کے موقع پر قوم سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا: حمد اس خدا کے لیے جس نے اپنی مقدس کتاب میں فرمایا ہے: پاکیزہ کلمات اسی کی طرف چڑھتے ہیں، اور وہ نیک عمل کو بلند فرماتا ہے۔

اور درود و سلام کو اس کے نبی امین پر اور ان کی آل پر اور ان کے صحابہ پر۔میرے بیٹو اور بیٹیوں ، میرے بھائیوں اور بہنوں، شہریوں اور یہاں بسنے والوں ہمارے پیارے وطن مملکت سعودی عرب میں کسی بھی جگہ بسنے والے مسلمان مرد و خواتین آپ سب کو السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔

ہمیں آپ کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے انتہائی خوشی ہورہی ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ ہمارے ماہ صیام کے روزے، عبادات اور نیک اعمال قبول فرمائے۔ اللہ ہم اور آپ پر اگلے کئی سال تک روزوں کے مہینہ لوٹاتا رہے۔ ہم اور آپ، ہمارا وطن اور دنیا کے سارے ممالک امن، سلامتی اور اطمینان سے لطف اندوز ہوتے رہیں۔

یہ خدا کا فضل اور کامیابی ہے کہ اس نے مملکت سعودی عرب کو دوسرے ممالک سے زیادہ ایک بے مثال اعزاز کے ساتھ منتخب کیا جو حرمین شریفین کی خدمت اور ضیوف الرحمان کے آرام کا خیال رکھنے کی خدمت ہے۔

ان ضیوف الرحمن میں حجاج، معتمرین اور زائرین بھی شامل ہیں۔ ان کی خدمت کرنے پر ہمیں بہت فخر ہے۔ ہم اس مقدس فریضے کو محسوس کرتے ہیں اور اس باوقار ذمہ داری کو پورا کرتے ہیں۔

بانی شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمٰن آل سعود کے ہاتھوں ریاست کا قیام ہوا اور ان کے بیٹوں کے عہد کے ذریعے ان کے بعد آنے والے بادشاہوں تک پہنچا۔ ہمیں اس پر فخر اور اعزاز حاصل ہے کہ ہم اس مشن کو جاری رکھیں اور ان شاء  اللہ ہم ہمیشہ ایسے ہی رہیں گے۔

اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک نعمت یہ بھی ہے کہ اس سال رمضان المبارک میں لاکھوں عازمین کے لیے عمرہ کی ادائیگی کرنا آسان رہا۔ میرے بھائیو اور بہنو۔ عید کے مظاہر میں خوشی، بات چیت، رواداری، اور ضرورت مندوں کی دیکھ بھال کرنا بھی شامل ہے۔ اللہ ہمیں اور آپ کو خوشیوں اور مسرتوں سے نوازے۔

ہم اللہ سے امید کرتے ہیں کہ عید آئے اور اس کے ساتھ ہمارے خطے اور پوری دنیا کے لیے استحکام، سلامتی اور یقین دہانی کی خبر ہو۔ بے شک یہ اس کی قدرت اور طاقت میں ہے اور وہی بابرکت اور بلند ہے۔ اللہ ہماری عید کو خوشیوں والا رکھے۔

ہمیں صحت اور خوشیوں سے نوازے اور ہمارے وطن اور دنیا کے تمام ممالک کو ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھے۔ ہمارے نبی محمد ان کی آل اور تمام صحابہ پر درود و سلام نازل ہو۔ والسلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago