Categories: عالمی

طالبان کے قہر کے دوران افغان جنرل کا دورہ بھارت منسوخ

آرمی چیف جنرل ولی محمد احمد زئی نے افغانستان میں طالبان جنگجوؤں اور سکیورٹی فورسز کے مابین شدید  لڑائی کے تناظر میں رواں ہفتے اپنا دورہ ہندوستان منسوخ کردیا ہے۔

افغان آرمی چیف کے 27-30 جولائی کے درمیانی دورے پر ہندوستان کے شیڈول کا فیصلہ کافی عرصہ پہلے کیا گیا تھا۔ وہ ہندوستانی آرمی چیف جنرل ایم اے نار و نے اور (این ایس اے) قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال سے ملنے  والے تھے۔ امریکی وزیر خارجہ  بلنکن کے 27-28 جولائی کے دورے کے پیش نظر جنرل احمد زئی کا یہ دورہ بھی خاص طور پر دیکھا جا رہا تھا۔

امریکی وزیر خارجہ کی حیثیت سے بلنکن کے پہلے ہندوستان کے دورے کے ایجنڈے میں افغانستان میں امن کی کوششیں اور استحکام کی کوششیں اہم ہیں۔

ہندوستان گzشتہ برسوں سے افغان فوجی جوانوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔ اس وقت ملک کے 300 کے قریب کیڈٹ مختلف فوجی اداروں میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، ہندوستان متعدد زخمی افغان فوجی اہلکاروں کے طبی علاج میں بھی مدد فراہم کررہا ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستان نے ہتھیاروں اور فوج سے متعلق اشیاء   کے ساتھ بھی افغان فوج کو مدد فراہم کی ہے۔

افغان فضائیہ کے حملے میں 16 طالبان    ہلاک

پیر کے روز، افغان فضائیہ نے افغانستان کے صوبے لوگر کے صوبائی مرکز کے باہر ایک علاقے میں 16 طالبان   کو ہلاک کردیا۔اس کے علاوہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے 9 موٹر بائیکس، اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔ دریں اثنا، افغان فوج کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے 39 دہشت گردوں کی لاشیں پاکستان بھیج دی گئیں۔

در حقیقت، طالبان نے افغانستان کے 200 سے زیادہ اضلاع پر قبضہ کر لیا ہے۔ ان کو آزاد کرنے کے لئے، افغان فوج نے طالبان کو ملک بدر کرنے کی حکمت عملی پر کام شروع کردیا ہے۔ ادھر، صوبہ قندھار میں پاکستان کی سرحد سے متصل شہر میں، طالبان نے بے گناہ شہریوں، خواتین اور بچوں کو ہلاک کیا ہے۔ یہاں پر صوبائی عہدیداروں، فوج اور پولیس ملازمین کے لواحقین کو پہلے حراست میں لیا گیا، پھر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ کچھ جگہوں پر، سر قلم کرنے کے واقعات کی اطلاعات ملی  ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago