Categories: عالمی

افغان جنگ کے مقاصد پورے ہوگئے، فوج کی واپسی پرتنقید بلا جواز: امریکی وزیر خارجہ

افغان جنگ کے مقاصد پورے ہوگئے، فوج کی واپسی پرتنقید بلا جواز: امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن،20اپریل(انڈیا نیرٹیو)

اتوار کے روز ایک انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے صدر جوبائیڈن کے افغانستان سے امریکی جنگی افواج کے انخلا کے منصوبے پر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے القاعدہ کے امریکا پر حملہ کرنے کی صلاحیت کو ختم کرنے کے اپنے مشن کو پورا کیا ہے۔ اس کے بعد امریکی فوج کی افغانستان میں مزید تعیناتی کا کوئی جواز نہیں۔بلنکن نے اے بی سی کے پروگرام ’اس ہفتے‘ سے بات کرتے ہوئےکہا کہ وہ ڈیوڈ پیٹریاس اور جوزف ڈنفورڈ سمیت ریٹائرڈ جرنیلوں کا احترام کرتے ہیں جنہوں نے افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کے فیصلے پر جوبائیڈن انتظامیہ پر تنقید کی ہے۔ بلنکن نے کہا کہ میں جنرل پیٹریاس ، جنرل ڈنفورڈ اور دیگر کا بہت احترام کرتا ہوں لیکن ہم نے افغانستان سے انخلا کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم 20 سال پہلے افغانستان گئے تھے۔ ہم اس لیے گئے تھے کہ ہم پر گیارہ ستمبر کو حملہ ہوا تھا۔ ہم وہاں گیارہ ستمبر کےحملہ آوروں سے لڑنے کے لیے گئے تھے۔ اب ہم نے اس بات کو یقینی بنا لیا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کو کبھی بھی دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔ اس جنگ سے ہم نے جو حاصل کرنا تھا کرلیا ہے۔ القاعدہ کے امریکا پر حملے کی صلاحیت کو ختم کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان سے فوج کے انخلا کے اعلان پر امریکی محکمہ دفاع کے بعض جرنیلوں نے اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے بیشتر علاقوں پر طالبان کا کنٹرول ہے۔ موجودہ حالات میں امریکی فوج کا انخلا طالبان کے مقابلے میں شکست کھانے کے مترادف ہے۔

افغانستان سے امریکہ مطلوبہ مقاصد حاصل کر چکا ہے

امریکہ کے وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خطرات افغانستان سے اب دوسری جگہوں پرمنتقل ہوچکے ہیں۔ امریکہ اب چین سے تعلقات، ماحولیاتی تبدیلیوں، کورونا وائرس کی وبا جیسے اہم معاملات پر کام کرے گا۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو میں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا سے متعلق سوال پر اینٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ القاعدہ کمزور پڑ چکا ہے، امریکہ کے خلاف القاعدہ کے افغانستان سے حملوں کے امکان کا خطرہ نہیں ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اب ہمارے ایجنڈے میں چین سے تعلقات، ماحولیاتی تبدیلی، کووڈ- 19 جیسے دوسرے اہم معاملات شامل ہیں، ہم اپنی طاقت اور وسائل اب ان معاملات میں صرف کریں گے۔ افغانستان سے جو مقاصد حاصل کرنا تھے امریکہ وہ مقاصد حاصل کرچکا ہے، ہماری انٹیلی جنس افغانستان کے معاملات اور ممکنہ خطرات پر نظر رکھے گی۔ہلدوانی: اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں بینک آف بڑوڈہ (بی او بی) کے علاقائی دفتر نے کورونا وائرس کی وبا کا حوالہ دیتے ہوئے تجارتی مندوبین کے عہدے کے لئے پیر کے روز ہونے والے انٹرویو کو موخر کر دیا ہے۔ ان عہدوں پر بھرتی کے لئے پیر کے روز صبح گیارہ بجے سے علاقائی دفتر میں انٹرویو ہونا تھا اور اب امیدواروں کو ای میل اور ٹیلیفون کے ذریعے انٹرویو کی اگلی تاریخ کے بارے میں مطلع کیا جائے گا۔

یہ اطلاع بڑودہ بینک کے ریجنل آفس میں کام کرنے والے شعبہ مالیات کے آفیسر موہت کمار کی جانب سے انٹرویو کے مقررہ وقت سے تقریباً چالس منٹ قبل امیدواروں کو بھیجے گئے ای میل میں دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ٹیلیفون کے ذریعے بھی امیدواروں کو آگاہ کیا گیا ہے۔ امیدواروں کو ارسال کردہ ای میل میں کہا گیا ہے کہ عالمی وبا کے پھیلنے کی وجہ سے تجارتی نمائندے کے عہدے کے لیےانٹرویو مجاز اتھارٹی نے ملتوی کر دیا ہے۔ اگلی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago