Categories: عالمی

عمران خان کے ہاتھ سے نکلا افغانستان، ڈووال کے پلان سے طالبان خوش، پاکستان اور چین میں مچی کھلبلی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بھارت نے افغانستان کے معاملے پر 10 نومبر کو ایک بڑا اجلاس بلایا۔ اس اجلاس میں ایران، روس، تاجکستان، کرغزستان، قازقستان، ازبکستان اور ترکمانستان نے بھی شرکت کی۔ اس اجلاس میں پاکستان اور چین کو بھی مدعو کیا گیا تھا تاہم انہوں نے شرکت  کرنےسے انکار کر دیا۔ اب پاکستان اس انکار پر چین سے زیادہ پچھتا رہا ہے۔ کیونکہ پاکستان افغانستان کو اپنے ہاتھوں سے نکلتا ہوا دیکھ رہا ہے۔ اجلاس کی صدارت ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈووال نے کی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بتایا جا رہا ہے کہ طالبان اجیت ڈووال کے 'افغانستان پلان' سے بہت خوش ہیں۔ اس پلان کے حوالے سے آج پاکستان میں میٹنگز طے کر لی گئی ہیں۔ ذرائع کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ اس ملاقات میں طالبان کا ایک نمائندہ بھی شامل ہوگا۔ تاہم طالبان نے بھارت سے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے افغانستان میں امن و استحکام لانے میں مدد ملے گی۔ طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے ایک بھارتی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نےمیٹنگ دہلی میں بلائی تھی۔اورطالبان اسے ایک مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھتا ہے اور امید کرتا ہے کہ اس سے افغانستان میں "امن اور استحکام" لانے میں مدد ملے گی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا مزید کہنا تھا کہ 'اگر ڈووال نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کے لوگوں کے لیے ملک کی تعمیر نو، امن اور استحکام کے لیے کام کریں گے، تو ہمیں ان پر مکمل اعتماد ہے۔ افغانستان کے لوگ امن اور استحکام چاہتے ہیں کیونکہ انہوں نے گزشتہ چند سالوں میں بہت نقصان اٹھایا ہے۔ فی الحال ہم ملک میں معاشی منصوبے مکمل کرنا اور نئے منصوبے شروع کرنا چاہتے ہیں۔ اپنے لوگوں کے لیے نوکریاں بھی چاہتے ہیں۔ لہذا ہم اس سے متفق ہیں جو <span dir="LTR">NSA</span>سطح کی میٹنگ میں کہا گیا تھا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago