عالمی

افغانستان: ایک سیاح سمیت تین برطانوی طالبان کے ہاتھوں یرغمال

کابل،02اپریل(انڈیا نیرٹیو)

ایک غیر سرکاری برطانوی تنظیم ’پریسیڈیم نیٹ ورک‘ نے ہفتے کی شام اس امر کا اظہار کیا ہے ’’کہ طالبان نے ایک سیاح سمیت تین برطانوی باشندوں کو افغانستان میں قید کر رکھا ہے۔‘‘تنظیم نے مزید کہا ’کہ وہ یرغمالیوں کے خاندانوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔

‘دوسری جانب برطانوی دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے “ہم افغانستان میں زیر حراست برطانوی شہریوں کے ساتھ قونصلر رابطہ قائم کرنے اور ان کے اہل خانہ کی مدد کے لیے کام کر رہے ہیں۔”

پریسیڈیم کے رکن سکاٹ رچرڈز نے اسکائی نیوز کو بتایا کہ “ہمیں یقین ہے کہ ان کی صحت اچھی ہے، انہیں طبی سہولیات میسر ہیں۔انہوں نے مزید کہا “ہمارے پاس یہ یقین کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ ان کے ساتھ کسی قسم کے ناروا سلوک جیسا کہ تشدد کیا گیا تھا۔

خیال کیا جاتا ہے کہ ان میں سے دو کو طالبان نے جنوری سے حراست میں رکھا ہوا ہے، جب کہ یہ معلوم نہیں ہے کہ تیسرے کو کب سے حراست میں رکھا گیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago