Categories: عالمی

افغانستان: نامعلوم مسلح افراد نے 100 شہریوں کو ہلاک کردیا

افغانستان: نامعلوم مسلح افراد نے 100 شہریوں کو ہلاک کردیا

کابل، 23 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

افغانستان کے صوبہ قندھار کے ضلع سپین بولدک میں نامعلوم مسلح افراد نے 100 شہریوں کو ہلاک کردیا۔ افغانستان کی وزارت داخلہ نے اس قتل عام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان  افراد کا قتل بلا وجہ  کیا گیا ہے۔

افغان حکومت نے ان ہلاکتوں کا الزام دہشت گرد تنظیم طالبان پر عائد کیا ہے۔ تاہم، طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ صوبہ سپین بولدک اس وقت طالبان کے قبضے میں ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان میر واعظ استانک زئی نے کہا کہ طالبان نے اپنے(پاکستان) پنجابی آقاؤں کے حکم پر سپینبولدک کے کچھ علاقوں میں بے گناہ افغانوں کے گھروں پر گھات لگاکر حملہ کیا۔ ان لوگوں نے لوٹ ماری کی اور100 افراد کوموت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس واقعے سے  ظالم دشمن کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔

قندھار کی صوبائی کونسل کی ممبر، فدا محمد نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد عید سے ایک دن قبل اس کے دونوں بیٹوں کو لے گئے اورہلاک کردیا۔ اس کا بیٹا کسی دہشت گرد تنظیم سے وابستہ نہیں تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جو بھی قاتل ہیں،انہیں فوری طور پرپکڑا جائے اور ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔دوسری طرف، افغان سیکورٹی فورسز کے مطابق، صوبہ سپین بولدک میں عام شہریوں کی لاشیں اب بھی زمین پر پڑی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago