عالمی

امریکہ ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے بعد سعودی عرب نے شہریوں کو پاکستان جانے سے روک دیا

ریاض ، 28 دسمبر (انڈیا نیریٹو)

امریکہ ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے بعد اب سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو پاکستان جانے سے روکنے کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ اس حوالے سے جاری ایڈوائزری میں دہشت گردانہ حملے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پاکستان میں مقیم سعودی شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اسلام آباد کے فائیو سٹار ہوٹلوں میں جانے سے گریز کریں۔

پاکستان میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر امریکہ نے گزشتہ دنوں اپنے شہریوں کو وارننگ جاری کی تھی۔ امریکہ کی جانب سے کہا گیا کہ نامعلوم افراد ممکنہ طور پر تعطیلات کے دوران اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں لہٰذا وہ میریٹ ہوٹل اور اسلام آبادجانے سے گریز کریں۔ امریکہ کے بعد برطانیہ نے بھی ایسا ہی مشورہ دیا ہے۔

برطانیہ کے فارن ، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس نے پاکستان کا سفر کرنے والے برطانوی شہریوں کے لیے ٹریفک ایڈوائز جاری کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ وہ باجوڑ ، مہمند ، خیبر ، اورکزئی ، کرم ، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان صوبہ خیبر پختونخواہ کا سفر نہ کریں۔ آسٹریلیا نے بھی اپنے شہریوں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان کا سفر محدود کریں۔ آسٹریلیا کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں شہریوں کو انتہائی محتاط رہنے کو کہا گیا ہے۔

سعودی شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ہر ممکن طریقے سے احتیاط کریں

امریکہ ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے بعد اب سعودی عرب نے اپنے شہریوں کے لیے پاکستان کی غیر ضروری نقل و حرکت روکنے کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ سعودی شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ہر ممکن طریقے سے احتیاط کریں۔ پاکستان میں مقیم سعودی شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اسلام آباد کا سفر محدود رکھیں اور اسلام آباد کے فائیو اسٹار ہوٹلوں میں جانے سے گریز کریں۔ اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سعودی حکام نے سیکیورٹی الرٹ کو اعلیٰ ترین سطح پر بڑھا دیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago