عالمی

رابطہ عالم اسلامی اورکلاک ٹاورز انتظامیہ میں سائنسی و ثقافتی تعاون کا معاہدہ

مکہ مکرمہ،08جنوری(اندیا نیرٹیو)

رابطہ عالم اسلامی نے مکہ مکرمہ میں کلاک ٹاورز انتظامیہ کے ساتھ سائنسی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کے لیے ایک معاہدہ پر دستخط کردئیے۔

عجائب گھروں اور سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلامی تہذیب کی ترویج کے ادارہ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اور رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ کی موجودگی میں معاہدہ پر دستخط کئے گئے۔

معاہدے پر ایسوسی ایشن کی جانب سے انڈر سیکریٹری برائے ایگزیکٹو امور نایف الشریف اور کلاک ٹاورز کے سی ای او عبدالعزیز الموسیٰ نے دستخط کیے۔

معاہدے کا مقصد پیغمبر اسلام کی سیرت اور قدیم اسلامی تہذیب کے مواد کو مختلف ذرائع سے اجاگر کرنا ہے۔ ان ذرائع میں تکنیکی نمائش، عجائب گھر، اٹلس، مجسمے، جمع کی گئی اشیا کی پیشکش اور مختلف بین الاقوامی زبانوں میں اشاعتیں شامل ہیں۔

ڈاکٹر العیسیٰ نے وضاحت کی کہ یہ معاہدہ رابطہ عالم اسلامی کے پاس سائنسی اور دستاویزی مواد کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ ان اشیا کو جدید ترین انداز میں پیش کیا جائے گا اور ممتاز مہارت کی مدد سے سرگرمیوں تک بڑھایا گیا ہے۔

یہ نمائشوں اور عجائب گھروں میں منفرد طور پر بین الاقوامی ہے جو پیغمبر اسلام کی سیرت اور بھرپور اسلامی تاریخ کی خدمت کے لیے وقف ہے۔ انہوں نے کہا اسلام کی تاریخ مملکت سعودی عرب سے شروع ہوتی ہے، سعودی عرب اسلام کا قلب ہے، یہاں اسلام کے دو مقدس ترین مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ موجود ہیں۔

سعودی عرب ہی بین الاقوامی عجائب گھروں اور نمائشوں کے لیے مضبوط آغاز کا مرکز ہے، مملکت میں اسلامی تاریخ کے حقائق کا خصوصی اور دستاویزی ماخذ موجود ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago