عالمی

رمضان المبارک میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی کم کرنے پراتفاق

قاہرہ،20مارچ(انڈیا نیرٹیو)

اسرائیلی اور فلسطینی حکام کے درمیان مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی تشدد روکنے کا طریقہ کار وضع کرنے پر اتفاق ہوگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مصر میں ہونے والی ملاقات میں امریکی، مصری اور اردنی حکام بھی شامل تھے۔

حکام نے اسرائیل فلسطین کشیدگی کم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں مقبوضہ بیت المقدس کا تقدس پامال نہ کیا جائے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق معاہدے پر اسرائیل یا فلسطینیوں کی طرف سے کوئی اضافی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

یہ ملاقات علاقائی اتحادیوں مصراور اردن کے ساتھ ساتھ امریکاکی سرپرستی میں ہورہی ہے اور یہ فریقین کے درمیان گذشتہ ایک سال سے جاری تشدد کے خاتمے کی دوسری کوشش ہے۔

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں گذشتہ ایک سال کے دوران میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں 200 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ فلسطینیوں کے جوابی حملوں میں 40 سے زیادہ اسرائیلی مارے گئے ہیں۔

گزشتہ ماہ کے آخر میں فریقین کے درمیان ملاقات میں صرف یہ پیش رفت سامنے آئی تھی کہ اس کا اختتام کشیدگی کو کم کرنے کے وعدوں کے ساتھ ہوا تھا جبکہ اسی دن تشدد کا ایک بڑا واقعہ رونما ہوگیا تھا۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی مسلح شخص نے دواسرائیلیوں کو گولی مارکرہلاک کر دیا اوراس کے جواب میں یہودی آباد کاروں نے فلسطینی قصبے میں ہنگامہ آرائی کی جس کے نتیجے میں املاک کو نقصان پہنچا اور ایک فلسطینی شہید ہوگیا تھا۔

گزشتہ مصالحتی اجلاس کے بعد سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں خونریزی میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے دوسری ملاقات میں توقعات کم ہوگئی ہیں۔اس کے باوجود، ثالث ممالک مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان سے پہلے فریقین میں کشیدگی کو کم کرنا چاہتے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago