عالمی

سندھ میں ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے والی لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی عصمت دری

سندھ کے مٹیاری ضلع میں  چینی موبائل ایپ  ٹک  ٹاک پر ویڈیو بنانے  والی لڑکی کو تین مردوں نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک  پر ویڈیوبنانے  والی لڑکی کو کچھ افراد نے سندھ کے ضلع مٹیاری کی تحصیل نیو سعید آباد بلایا جہاں انہوں نے اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔

لڑکی نے الزام لگایا کہ وقاص ملا نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر اس کے ساتھ زیادتی کی۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

متاثرہ لڑکی نے پولیس کی جانب سے نامزد افراد کی گرفتاری میں ناکامی کی شکایت کی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ملزمان کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔جولائی 2020 میں لاہور کی ایک لڑکی کو اس کے دوست سمیت تین افراد نے ‘ گینگ ریپ’ کیا تھا جس سے وہ مشہور ٹک ٹاک ویڈیو شیئرنگ ایپ کے ذریعے رابطے میں آئی تھی۔لڑکی نے لاہور کے ملت پارک تھانے میں تین مردوں کی جانب سے اجتماعی زیادتی کی شکایت درج کرائی تھی۔

اپنی پولیس شکایت میں لڑکی نے بتایا کہ اس کی 20 دن قبل ٹک ٹاک ایپ کے ذریعے ایک لڑکے شیراز سے دوستی ہوئی اور بعد میں اس کے بلانے پر وہ سمن آباد کے علاقے میں پہنچ گئی۔ اس نے مزید کہا کہ شیراز نے اسے اپنی گاڑی میں بیٹھنے کو کہا جہاں دو آدمی بھی بیٹھے تھے۔لڑکی نے دعویٰ کیا کہ گاڑی کے اندر گن پوائنٹ پر تینوں افراد نے اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago