Categories: عالمی

القاعدہ نے طالبان کو دی مبارک باد، کشمیر کو آزاد کرانے پر دیا زور

کابل: افغانستان(Afghanistan) میں طالبان(Taliban) کی جیت پر اپنے مبارکباد پیغام میں مبینہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ(Al-Qaeda) نے کشمیر(Jammu and Kashmir) اور دیگر اسلامک زمین(Islamic Lands) کو ’اسلام کے دشمنوں کے چنگل سے آزاد‘ کرانے کی بات کی ہے۔ طالبان کے ذریعہ افغانستان میں ’مکمل آزادی‘ حاصل کرنے کے اعلان کے کچھ ہی گھنٹے بعد القاعدہ نے یہ اعلان کیا۔ القاعدہ نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کی واپسی  کو اسلامی علاقوں کی آزادی سے تعبیر کرتے ہوئے فلسطین، لیونت، صوماویا اور یمن کو بھی آزاد کرانے کی بات کی ہے۔

افغانستان میں اللہ کے ذریعہ دی گئی جیت پر اسلامک امہ کو مبارکباد کالم سے لکھے اپنے پیغام میں دہشت گرد تنظیم نے کہا، ’او اللہ، لیونت، صومالیہ، کشمیر اور دیگر اسلامی زمین کو اسلام کے دشمنوں کے چنگل سے آزاد کرائیں۔ او اللہ، پوری دنیا میں مسلم قیدیوں کو آزادی فراہم کرو۔ 15 اگست کو افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد علاقائی ماہرین اور سیکورٹی افسران کو اس بات کی تشویش ہے کہ جنگجو گروپ کی جیت نے جنوبی ایشیا کے سبھی مبینہ دہشت گردوں کو نئی توانائی دی ہے۔

فروری 2020 میں امریکہ اور طالبان کے درمیان ہوئے معاہدے میں کہا گیا تھا کہ افغانستان کا ملیٹنٹ گروپ سبھی دہشت گرد گروپوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو ختم کرے گا اور خاص طور پر القاعدہ سے۔ حالانکہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل پابندی نگرانی ٹیم کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بات کے کوئی ثبوت نہیں ہیں کہ طالبان نے القاعدہ کے ساتھ اپنے لنک اور رابطے ختم کردیئے ہیں۔

القاعدہ نے اپنے پیغام میں کہا، ’ہم اللہ تعالیٰ کی تعریف کرتے ہیں، جنہوں نے اعتماد کے سربراہ امریکہ کو شکست دی۔ ہم امریکی کی ریڑھ توڑنے، اس کے عالمی وقار کو دھومل کرنے اور افغانستان کی اسلامی زمین سے بے عزت کرکے شکست دے کر بھگانے کے لئے اللہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں‘۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago