عالمی

امریکہ نے کیا خبردار، چین 2027 تک تائیوان پر حملہ کر دے گا

واشنگٹن ، 3 فروری (انڈیا نیریٹو)

چین اور تائیوان کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان اب امریکہ نے دھمکی آمیز وارننگ دی ہے۔ امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ 2027 تک چین کی فوج تائیوان پر حملہ کر دے گی۔ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر کا دعویٰ ہے کہ چینی صدر نے اپنی فوج کو حملے کا حکم دیا ہے۔

تائیوان کے حوالے سے چینی صدر شی جن پنگ کے عزائم کو کم نہ سمجھا جائے:ولیم

سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے کہا ہے کہ تائیوان کے حوالے سے چینی صدر شی جن پنگ کے عزائم کو کم نہ سمجھا جائے۔ انٹیلی جنس کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے اپنی فوج کو 2027 تک تائیوان پر حملہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ امریکی انٹیلی جنس چیف نے واضح کیا کہ یہ نتیجہ اخذ نہ کیا جائے کہ چینی صدر 2027 میں ہی تائیوان پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

یہ کسی بھی وقت ہو سکتا ہے ، یہاں صرف ایک چیز کو ذہن میں رکھنا ہے کہ شی جن پنگ سنجیدگی سے اس پر توجہ دے رہے ہیں۔ سی آئی اے کے ڈائریکٹر نے کہا کہ تائیوان کے حوالے سے شی جن پنگ کے عزائم کو کم نہیں کیا جا سکتا۔ برنز نے کہا کہ شی جن پنگ روس کے یوکرین میں پھنس جانے سے حیران ہوں گے اور یہ انہیں سبق بھی سکھائے گا۔

ایران کے اندر ہونے والے مظاہروں کی وجہ سے ایرانی حکومت تیزی سے غیر مستحکم ہوتی جا رہی ہےَ: ولیم برنز

دوسری جانب سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے کہا کہ ایران کے اندر ہونے والے مظاہروں کی وجہ سے ایرانی حکومت تیزی سے غیر مستحکم ہوتی جا رہی ہے۔ انہو ں نے ایران میں احتجاج میں شریک خواتین کی جر?ت کی تعریف کی۔واشنگٹن ڈی سی میں جارج ٹاون یونیورسٹی میں خارجہ پالیسی کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ولیم برنز نے مزید کہا کہ وہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان تشدد کے امکانات کے متعلق فکر مند ہیں۔

یوکرین کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسی کا اندازہ ہے کہ روس کے خلاف اس کی جنگ میں اگلے چھ ماہ “فیصلہ کن” ہوں گے۔

ایران میں کئی مہینوں سے جاری مظاہروں کی روشنی میںولیم برنز کے مطابق امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے ایران میں احتجاج کے خلاف کریک ڈاون پر تہران حکومت پر دباو بڑھا دیا ہے، واشنگٹن، یورپی یونین اور برطانیہ نے تہران پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ایران میں احتجاجی مظاہرے ستمبر میں اخلاقی پولیس کی حراست میں ایک نوجوان ایرانی کرد خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد ایران کے کریک ڈاون کا تازہ ترین ردعمل ہیں۔

پیلوسی کے دورے کے بعد چین نے سب سے بڑی فوجی مشق بھی کی

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے گزشتہ سال اگست میں تائیوان کے دورے کے بعد امریکہ اور چین کے تعلقات میں تناو مزید بڑھ گیا ہے۔ پیلوسی کے دورے کے بعد چین نے سب سے بڑی فوجی مشق بھی کی۔ آبنائے تائیوان کے ارد گرد چین کی طرف سے بحری جہاز اور طیارے بھیجے گئے۔

جس کی وجہ سے چین اور تائیوان کے درمیان جنگ کی صورتحال پیدا ہو گئی۔ اس دوران چین اپنی فوج کو جدید بنانے میں لگاتار مصروف ہے۔ اپنے ایک بیان میں چینی صدر نے چینی فوج کو جنگ کے لیے تیار رہنے کا کہا تھا۔ اس سے قبل گزشتہ سال تائیوان کی وزارت دفاع نے بھی کہا تھا کہ چین ہمارے جزیرے جیسا ماڈل بنا کر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago