Categories: عالمی

عامرحائیک یواے ای میں اسرائیل کے پہلے سفیر مقرر

ابو ظہبی،27جولائی(انڈیا نیرٹیو)

اسرائیل نے عامرحائیک کو متحدہ عرب امارات میں اپنا پہلا سفیرمقرر کیا ہے۔ اسرائیلی وزیرخارجہ یائرلاپیڈ نے ایک ٹویٹ میں ان کے تقرر کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ”وہ معیشت اور سیاحت کے شعبوں میں علم وتجربے سے مالامال ہیں۔ وہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کے ادارہ جاتی پْل کے لیے ایک درست آدمی ہیں۔“

اسی ماہ کے اوائل میں متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے شہر تل ابیب میں اپنا سفارت خانہ کھولاتھا۔یواے ای نے فی الوقت تل ابیب اسٹاک ایکس چینج کی عمارت میں اپنا سفارت خانہ قائم کیا تھا اور محمدالخاجہ کو اسرائیل میں اپنا سفیر مقرر کیا تھا۔

آن لائن اخبارٹائمزآف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق عامرحائیک اس وقت اسرائیل ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر ہیں۔اس سے پہلے وہ مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن آف اسرائیل کے سربراہ اور وزارت صنعت، تجارت اور محنت کے ڈائریکٹرجنرل رہ چکے ہیں۔یو اے ای اور بحرین نے اگست 2020ء میں سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات استوارکیے تھے۔

انھوں نے الگ الگ اسرائیل کے ساتھ گذشتہ سال ستمبر میں معاہدہ ابراہیم پر دست خط کیے تھے۔اس کے بعد سے اسرائیل کے ان دونوں ملکوں کے ساتھ صحت،شہری ہوابازی،سیاحت،تحفظ خوراک، زراعت اور دفاع کے شعبوں میں تعلقات کے فروغ کے لیے سمجھوتے طے پاچکے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago