Categories: عالمی

مصر میں ایمرجنسی کے مکمل خاتمہ کا اعلان، کیا کچھ بدلے گا مصر میں؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قاہرہ،26اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کئی سال سے ملک میں جاری ہنگامی حالت ختم کر دی ہے۔ انہوں نے کل سوموار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’فیس بک‘ کے ذریعے ہنگامی حالت کے خاتمے کا اعلان کیا۔صدر نے فیس بک پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ مصر خطے میں سلامتی اور استحکام کا مرکز بن گیا ہے۔انہوں نے ملک بھر میں برسوں میں پہلی بار ہنگامی حالت کی توسیع نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ہنگامی حالت ختم کرنے کا اعلان کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
صدر السیسی نیکہا کہ حقیقی معنوں میں یہ فیصلہ مصری عوام نے کیا ہے۔ جنہوں نے گذشتہ برسوں کے دوران ملک کی تعمیروترقی اور استحکام کے لیے ہونے والی مساعی میں اپنی مخلصانہ شراکت کو یقینی بنایا ہے۔انہوں نے سیکیورٹی فورسز، فوج اور پولیس کی قربانیوں کا بھی حوالہ دیا جنہوں نے ملک کو سلامتی اور استحکام کے اس مقام تک پہنچایا ہے۔قابل ذکر ہے کہ السیسی نے قومی دفاعی کونسل کے طویل اجلاس کے بعد اپریل 2017 میں طنطا اور اسکندریہ کے دو گرجا گھروں پر حملوں کے بعد ہنگامی حالت نافذ کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔اس وقت کے ملک کی پارلیمنٹ نے کثرت رائے سے اس فیصلے کی توثیق کی تھی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago