Categories: عالمی

انٹونی بلینکن کا تین ماہ کے بعد کیف میں امریکی سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کااعلان

واشنگٹن،19مئی (انڈیا نیرٹیو)

امریکہ نے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں تین ماہ کی بندش کے بعد  اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا ہے۔امریکہ نے روس کے 24 فروری کو یوکرین پر حملے سے ہفتہ عشرہ قبل حفظ ماتقدم کے طور پراپنا سفارت خانہ بند کردیا تھا۔امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”آج ہم باضابطہ طور پر کیف میں سفارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کررہے ہیں“۔

انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ ”یوکرینی عوام نے ہماری سکیورٹی امداد بدولت روس کے بلاجواز حملے کے جواب میں اپنے وطن کا دفاع کیا ہے اور اس کے نتیجے میں ستارے اور پٹیاں (امریکی پرچم)ایک بار پھر سفارت خانے کے اوپر لہرا رہی ہیں“۔انھوں نے بتایا کہ امریکہ نے یوکرین کے دارالحکومت میں واپس آنے والے سفارت کاروں کے تحفظ کے لیے ”اضافی اقدامات“ کیے ہیں۔

اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، بلینکن نے کہا کہ امریکہ یوکرین کے عوام اورحکومت کے ساتھ اپنے عزم کا اعادہ کررہا ہے۔ہم ان کے ساتھ فخر سے کھڑے ہیں اوران کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ وہ کریملن کی وحشیانہ جارحانہ جنگ کے مقابلے میں اپنے ملک کا دفاع کررہے ہیں۔کیف میں آج سفارت خانے پرامریکی پرچم لہرادیا گیا ہے۔اس سے کچھ دیر قبل سفارت خانے کے ترجمان ڈینیل لینگن کیمپ نے صحافیوں بتایا کہ ہم باضابطہ طور پرمشن کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سفارتی عملہ کی تھوڑی تعداد ابتدائی طور پرفرائض منصبی انجام دینے کے لیے مشن میں واپس آئے گی۔لینگن کیمپ نے واضح کیا کہ سفارت خانے میں قونصلر سرگرمیاں فوری طور پر دوبارہ شروع نہیں ہوں گی اورمحکمہ خارجہ کی جانب سے یوکرین بھرکے لیے کوئی سفری ہدایت (ایڈوائزری) بھی جاری نہیں کی گئی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago