Categories: عالمی

فضائی حملوں کے خلاف افغانستان میں پاکستان مخالف ریلیاں

کابل، 19؍اپریل

اسلام آباد کی جانب سے افغان سرزمین پر کیے گئے فضائی حملے کے جواب میں  گذشتہ روز افغانستان میں پاکستان مخالف ریلیاں نکالی گئیں۔پاکستان کی فضائی سرٹائک میں فی الحال کم از کم 44  ہلاک ہوچکے ہیں۔ حملوں کولے کر اسلام آباد نے کہا کہ یہ افغان سرزمین سے ہونے والے حملوں کے جواب میں ہے۔ پاکستانی فضائی حملوں نے ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا۔

افغانستان میں مظاہرین اور حکام کا کہنا تھا کہ یہ حملے ملک کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں۔ خوست اور کنڑ صوبوں پر راکٹ حملوں کے جواب میں پیر کو صوبہ قندھار میں بڑی تعداد میں لوگوں نے احتجاج کیا۔ طلوع نیوز نے رپورٹ کیا کہ لوگوں نے پاکستان مخالف بینرز اٹھا رکھے تھے اور ملک کے خلاف نعرے لگائے۔

ایک مظاہرین، سمیع اللہ مخلص نے کہا، "ہماری سرزمین پر پاکستان کے غیر قانونی حملوں کو روکنا چاہیے۔" ایک اور مظاہرین گلاب شاہ نے کہا کوئی ایکشن نہیں لے رہا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ امارت اسلامیہ پاکستان کو منہ توڑ جواب دے۔ افغان سرزمین پر پاکستانی فضائی حملوں کے خلاف اتوار کو ننگرہار میں بھی اسی طرح کے مظاہرے دیکھنے میں آئے۔

طالبان کی زیر قیادت وزارت دفاع نے حملے کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ کوئی بھی ملک افغانستان کو اشتعال انگیزی نہ کرے۔ وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے طلوع نیوز کے حوالے سے کہا کہ "کسی بھی ملک کو افغانوں کا امتحان نہیں لینا چاہیے۔ افغانوں کو ایسا قدم اٹھانے پر مجبور نہیں کرنا چاہیے۔ پوری تاریخ میں، افغانوں نے ثابت کیا کہ وہ کبھی بھی کسی جارحیت کا جواب دیے بغیر نہیں رہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago