Categories: عالمی

صدارتِ عامہ برائے الحرمین الشریفین میں دو سعودی خواتین کااعلیٰ مناصب پر تقرر

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مکہ مکرمہ،09اگست(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
الحرمین الشریفین کے انتظامی امور کی ذمہ دار صدارت عامہ نے اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ دوخواتین کا اعلیٰ مناصب پرتقرر کیا ہے۔صدارت عامہ برائے الحرمین الشریفین کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے اتوار کے روز ڈاکٹرالعنود العبود اور ڈاکٹر فاطمہ الرشود کو ادارے میں صدرعام کا معاون (اسسٹنٹس) مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔انھوں نے ان کے علاوہ بعض اور خواتین کا بھی ادارے میں اعلیٰ عہدوں پر تقرر کیا ہے۔مذکورہ دونوں خواتین کا عہدہ اسسٹنٹ برائے صدرِعام ہوگا اور دوسری خواتین صدارت عامہ برائے الحرمین الشریفین میں مختلف شعبوں میں اسسٹنٹ ایجنٹس کے طور پر فرائض انجام دیں گی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
آج المسجدالحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے انتظامی امور کے ذمے دار اس ادارے کی تنظیمِ نو کا بھی اعلان کیا گیا ہے اور بعض نئے عہدے تخلیق کیے گئے ہیں۔ان میں صدرعام کے چار معاونین کے عہدے، پریذیڈینسی میں متعدد نئے مشیر اور متعدد اسسٹنٹ ایجنٹس کے مناصب شامل ہیں۔ڈاکٹرفاطمہ الرشود کو صدر کی اسسٹنٹ برائے امورِخواتین اور مشیربرائے صدرعام مقرر کیا گیا ہے۔ڈاکٹر العبود کو صدرعام کی اسسٹنٹ برائے خواتین ترقی امور مقرر کیا گیا ہے۔صدارتِ عامہ نے اپنی 320 سعودی ملازمات کو تربیت دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔انھیں ادارے کے اعلان کردہ ’حیّاک‘پروگرام کے تحت تربیت دی جائے گا۔اس کا مقصد الحرمین الشریفین میں خواتین کے استقبال کا معیار بہتر بنانا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
واضح رہے کہ گذشتہ سال اگست میں صدارت عامہ برائے الحرمین الشریفین میں 10 خواتین کا اعلیٰ مناصب پر تقرر کیا گیا تھا۔ادارے نے کہا تھا کہ الشیخ السدیس کی ہدایت پر ان خواتین کا تقرر کیا گیا ہے۔اس کا مقصد ادارے کے کام کے معیار کو بہتربنانا ہے۔ان خواتین کا صدارت عامہ برائے الحرمین الشریفین میں مختلف شعبوں میں فرائض کی انجام دہی کے لیے مناصب سونپے گئے تھے۔ان میں مشاورتی، ترقیاتی، انتظامی، لسانی، فنی، انجنیئرنگ،نگرانی یا خدمات کے شعبے شامل تھے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago