عالمی

پاکستان میں آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو میجرز سمیت چھ فوجی ہلاک

فوج کی جانب سے حادثے کی وجہ نہیں بتائی گئی

اسلام آباد، 26 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ ہیلی کاپٹر میں سوار پاکستانی فوج کے دو میجرز سمیت چھ جوان جان کی بازی ہار گئے۔ پاکستانی فوج نے بھی ان تمام چھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

پاکستان کے بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے خوست قصبے میں اتوار کی رات دیر گئے پاکستانی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر میں پاکستانی فوج کے دو میجرز (دونوں پائلٹ بھی تھے) سمیت چھ افراد سوار تھے۔

پاک فوج کے میڈیا افیئرز ونگ نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 6 افراد بشمول دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔فوج کی جانب سے حادثے کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 39 سالہ میجر خرم شہزاد اور 30  سالہ میجر محمد منیب افضل شامل ہیں۔ ان کے علاوہ مرنے والوں میں 44 سالہ صوبیدار عبدالواحد، 27 سالہ کانسٹیبل محمد عمران خان، 30 سالہ نائیک جلیل اور 35 سالہ کانسٹیبل شعیب شامل ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago