بھارتی نژاد ارونا ملر امریکی ریاست میری لینڈ کی لیفٹیننٹ گورنر بن گئیں۔ وہ اس عہدے تک پہنچنے والی پہلی غیر ملکی خاتون ہیں۔ ملر ہاؤس آف ڈیلیگیٹس کی رکن رہی ہیں۔
امریکہ میں ہندوستانی نڑاد لوگوں کی سیاسی گرفت مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔ ہندوستانی نڑاد ارونا ملر نے حال ہی میں منعقدہ امریکی ریاست میری لینڈ کے انتخابات میں لیفٹیننٹ گورنر کا عہدہ جیت لیا ہے۔ وہ گورنر ہاؤس پہنچنے والی پہلی غیر ملکی خاتون بن گئی ہیں۔ میری لینڈ کے انتخابی نتائج کے بعد، ارونا ملر نے ٹویٹ کیا کہ ان کی پوری کمیونٹی اور عوام نے انہیں اپنی مہم میں بہترین بننے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حامیوں کے عزم اور حمایت کے لیے اظہار تشکر الفاظ میں نہیں کرسکتی۔
ارونا، جو اصل میں حیدرآباد، ہندوستان کی رہائشی ہیں، سات سال کی عمر میں 1972 میں ہندوستان سے امریکہ پہنچی تھیں۔ ارونا نے 1989 میں مسوری یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے سول انجینئرنگ میں گریجویشن کیا۔ انہوں نے مونٹگمری کاؤنٹی ڈپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن میں 25 سال کام کیا ہے۔ وہ 2010 سے 2018 تک میری لینڈ ہاؤس آف ڈیلیگیٹس کی رکن تھیں۔ ارونا کے شوہر ڈیو ملر ہیں۔ارونا تین بیٹیوں کی ماں ہیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…