Categories: عالمی

برج الخلیفہ پررمضان میں اذان کے ساتھ اس کے الفاظ بھی آویزاں

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دنیا کی سب سے بڑی عمارت برج الخلیفہ کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے لیے مغرب اور عشا کی اذان کا سلسلہ شروع کردیا۔برج الخلیفہ کے آفیشل اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو کے ساتھ ایک ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں خصوصی طور پر برج الخلیفہ پر روزانہ مغرب اور عشاء  کی اذان کے ساتھ الفاظ بھی آویزاں کیے جائیں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ٹویٹ کے مطابق یہ اذان مختلف اماموں کی آواز میں چلائی جائے گی اور یہ سلسلہ آخری روزے تک جاری رہے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
برج الخلیفہ کے ٹویٹر پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمارت پر اذان کے الفاظ ڈیجیٹل انداز سے نظر آرہے ہیں جب کہ پس منظر میں اذان کی آواز بھی سنائی دے رہی ہے۔ مؤذن جو الفاظ ادا کرے گا وہ عمارت کے بیرونی حصے پر لکھے نظر آئیں گے۔کورونا کی عالمی وبا شروع ہونے کے بعد تین سال میں یہ سب سے زیادہ‘عام’رمضان ہے۔ جس میں فرزندان توحید نہ صرف باجماعت نماز ادا کررہے ہیں بلکہ انہیں اب کسی بھی پابندی کا سامنا نہیں ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago