Categories: عالمی

بلوچ جنگجوؤں کا پاکستانی فوج پر حملہ، 100 فوجی ہلاک، بلوچستان میں پاک فوج کی انتقامی کاروائی جاری

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پاکستان کے لیے مسلسل مصیبت بنتے جا رہے بلوچ جنگجوؤں نے پاکستانی فوج پر شدید حملے کیے ہیں۔ بلوچ جنگجوؤں کا دعویٰ ہے کہ اس حملے میں 100 پاکستانی فوجی مارے گئے ہیں۔ تاہم پاکستانی فوج نے کہا ہے کہ حملے کو ناکام بنانے کے دوران صرف ایک فوجی مارا گیا ہے اور چار دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ بلوچ لبریشن آرمی نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ایک پریس ریلیز میں، بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل او) نے دعویٰ کیا کہ بی ایل اے کے مجید بریگیڈ نے صوبہ بلوچستان کے پنجگور اور نوشکی کے علاقوں میں فرنٹیئر کور اور آرمی بیس پر خوفناک حملہ کیا۔ بلوچ جنگجوؤں کا دعویٰ ہے کہ بلوچ فدائین اسکواڈ (خودکش جنگجو) نے کامیابی سے فوج کی پوزیشنوں میں گھس کر یہ حملہ کیا۔ اس حملے میں 100 پاکستانی فوجیوں کے مارے جانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ بی ایل اے کی ریلیز میں کہا گیا ہے کہ حملے کے چار گھنٹے بعد بھی بلوچ جنگجو پاکستانی فوج کا کامیابی سے سامنا کر رہے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دوسری جانب پاک فوج نے حملہ ناکام بناتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے صرف ایک فوجی کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔ پاکستانی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بروقت جوابی کارروائی میں باغیوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں نے پنجگور کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپ میں گھسنے کی کوشش کی۔ فرنٹیئر کور نے بھی اعتراف کیا ہے کہ اس کے کیمپ کے قریب دو دھماکے ہوئے ہیں اور فائرنگ جاری ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago