عالمی

بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے لئےاحتجاج کیا

 کوئٹہ ۔12؍ دسمبر

بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل نے اپنے خلاف انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے لیے پرامن احتجاج کیا۔ بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل اسلام آباد کے رکن سید بلوچ نے ٹویٹر پر کہا   انسانی  حقوق کے عالمی دن پراحتجاج کیا۔ احتجاج کا مقصد بلوچ طلبا اور بلوچستان سے متعلق مسائل اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنا ہے۔

طالب علموں کو مسلسل اغوا، تشدد اور ہراساں کیے جانے کا سامنا ہے۔  بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل نے ٹوئٹر پر کہا کہ انہوں نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر بلوچ طلباء کی جبری گمشدگی کے خلاف پرامن احتجاج کیا۔

 انسانی حقوق کا دن، ہر سال 10 دسمبر کو منایا جاتا ہے، اس دن کی یاد میں 1948 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے انسانی حقوق کا عالمی اعلامیہ منظور کیا تھا۔ دریں اثنا، یونائیٹڈ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی (یو کے پی این پی( نے پاکستان کے زیر قبضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا۔

اس سال انسانی حقوق کے دن کا موضوع وقار، آزادی اور سب کے لیے انصاف تھا۔  یو این کے این پی کے ترجمان سردار ناصر عزیز خان نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقبوضہ گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے اور 21ویں صدی میں ان کے ساتھ کالونی جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔

   انسانی حقوق کے  عالمی دن کے موقع پر  دنیا بھر میں لوگوں نے انسانی حقوق کا دن منایا۔ یورپ بھر میں، سنکیانگ، تبت اور ہانگ

کانگ میں چینی مظالم کی مذمت کے لیے کئی مظاہرے کیے گئے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago