عالمی

پاکستان میں بلوچ  طلبا کے تئیں امتیاز کا سلسلہ جاری

بہاولپور یونیورسٹی میں  بلوچ طلباکی مخصوص نشستیں کم کر دیں

حکومت پاکستان نے ٹیوشن فیسوں میں اضافہ اور ان کی مخصوص نشستوں میں کمی کرکے بلوچستان اور بلوچ طلبا کے ساتھ سخت اور امتیازی رویہ اپنایا ہے۔ انٹرنیشنل فورم فار رائٹ اینڈ سیکیورٹی نے  رپورٹ کیا کہ انہیں تعلیم کے حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں بلوچ طلبا یونیورسٹی کیمپس میں ہراساں کیے جانے، ہاسٹل کی الاٹمنٹ، یونیورسٹی انتظامیہ کے متعصبانہ رویے اور بلوچ طلبا کی نسلی پروفائلنگ کے خلاف گزشتہ کئی دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔

پاکستان بھر کی یونیورسٹیاں بالخصوص صوبہ پنجاب میں بلوچستان کا کوٹہ کم کر رہی ہیں اور ٹیوشن فیس میں بے تحاشہ اضافہ کیا جا رہا ہے۔

 اسلامک یونیورسٹی آف بہاولپور حکومتی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 2020 سے بلوچستان کے غریب طلباء سے آدھا فیصد فیس وصول کر رہی ہے اور اس کے ساتھ ہی بلوچستان کے طلبا کے لیے ہاسٹل کے دروازے مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔

بلوچستان پاکستان کا غریب ترین صوبہ ہے۔  بلوچستان کی چند یونیورسٹیاں محدود کورسز کی پیشکش کر رہی ہیں، اس صوبے سے بہت سے طلباء اعلیٰ تعلیم کے لیے دوسرے صوبوں کا رخ کرتے ہیں۔

 لیکن پاکستان میں تعلیم بہت زیادہ اور تیزی سے پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کر دی گئی ہے، جس کی وجہ سے یہ بہت سے طلباکے لیے ناقابل برداشت ہے۔ انٹرنیشنل فورم فار رائٹ اینڈ سیکیورٹی کی رپورٹ کے مطابق، زیادہ تر طالب علم اپنی کم ٹیوشن کی وجہ سے پبلک یونیورسٹیوں کا انتخاب کرتے ہیں، لیکن ان کی بھی گزشتہ چند سالوں میں فیسوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے یہ اکثریت کے لیے ناقابل برداشت ہے۔  پنجاب کی یونیورسٹیوں میں مخصوص نشستیں اور اسکالر شپ بحال کرو

” اور “تعلیم مخالف پالیسیاں ناقابل قبول!” جیسے نعرے لگا رہے تھے۔  بلوچ طلباان کی حالت زار کی طرف توجہ مبذول کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 بلوچ طلبا کی طرف سے احتجاج ایک معمول بن چکا ہے اور پھر بھی ان کے حقوق کے لیے آوازیں بہرے کانوں تک پہنچتی نظر آتی ہیں۔طلبارہنماؤں کا کہنا ہے کہ کم وسائل کے ساتھ بلوچ طلباء پنجاب کی مختلف یونیورسٹیوں میں سکالرشپ حاصل کرنے کے لیے دن رات محنت کرتے ہیں، لیکن ان کے ساتھ بدسلوکی کی جاتی ہے اور یہاں تک کہ وہ اپنی تعلیم چھوڑ کر گھر واپس جانے پر مجبور ہوتے  ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago