عالمی

بلوچستان سیاسی کارکنوں کے لیے جہنم بن چکا ہے: حق دو تحریک

حق دو تحریک  نے کہا ہے کہ بلوچستان سیاسی کارکنوں کے لیے جہنم بنا ہوا ہے۔پاکستان کے مقامی میڈیا قدرت  کی اطلاعات کے مطابق حق دو تحریک کے تحت بلوچستان بھرمیں مولانا ہدایت الرحمان اورماہ بلوچ کی رہائی اورلاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

عید کے موقع پر متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی اور اس معاملے پر حکومتی بے حسی کی مذمت کے لیے سیاہ پٹیاں باندھی جائیں گی۔ تحریک کے ترجمان حافظ کیانی نے کہا بلوچستان کے حالات فلسطین سے بھی بدتر ہیں۔

جیو نیوز نے حال ہی میں رپورٹ کیا ہے کہ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان  نے جبری گمشدگیوں، معاشی اخراج، آزادی صحافت پر پابندیوں،غلط حکمرانی اور بلوچستان میں اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے سیاسی جوڑ توڑ کے الزامات سے متعلق بڑھتی ہوئی عوامی مایوسی پر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

اکتوبر 2022 میں ایچ آر سی پی کی سربراہی میں حقائق تلاش کرنے والے مشن نے کہا کہ عام شہریوں میں غصے کا واضح احساس دیکھا گیا، جن میں سے بہت سے لوگوں نے تنظیم کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران بلوچستان کو ریاست کی ‘کالونی’ بھی کہا۔

 مشن نے اختلاف رائے کو روکنے کے لیے جبری گمشدگیوں کے ریاست کے وسیع پیمانے پر استعمال کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔ بے اطمینانی نیم فوجی چیک پوسٹوں کی وسیع موجودگی سے بڑھ گئی ہے، جس کے بارے میں لوگوں کا کہنا ہے کہ خاص طور پر مکران میں خوف کا ماحول ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago