Categories: عالمی

بائیڈن 9/11 کی تحقیقاتی دستاویز جاری کریں، امریکیوں کا مطالبہ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
واشنگٹن،07اگست(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سیکڑوں امریکیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا کے صدر جو بائیڈن نائن الیون کی تحقیقاتی دستاویز جاری کریں۔نائن الیون کے واقعے کے متاثرین کے اہلِ خانہ کی جانب سے امریکی صدر سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ نائن الیون کے ذمے داروں کے تعین تک صدر بائیڈن یادگاری تقریب سے دور رہیں۔واضح رہے کہ اگلے ماہ ستمبر میں نائن الیون کی 20 ویں برسی منائی جائے گی اور اسی روز اس واقعے کی یادگاری تقریب بھی منعقد ہو گی۔امریکی شہریوں کی جانب سے یہ مطالبہ امریکا کی جانب سے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد سامنے آیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی کارروائیوں کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔جاری کیئے گئے ایک بیان میں ترجمان وہائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی کارروائیاں عالمی سطح پر قانونی جوازفراہم کرنے میں معاون ثابت نہیں ہو گی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ طالبان کو افغانستان تشدد ختم کرنا ہو گا۔ادھر افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال کے سبب برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago