Categories: عالمی

یوکرین۔روس جنگ: ’اٹلانٹک میں ایک انچ آگے بڑھنے کا سوچنا بھی مت‘،بائیڈن کی روسیوں کو تنبیہ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
واشنگٹن،27مارچ(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
امریکی وائٹ ہاؤس نے ہفتے کی شام صدر جو بائیڈن کے بیانات کی وضاحت کی جس میں انہوں نے روسی صدر ولادی میر پوتین سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کیا تھا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بائیڈن کا یہ مطلب نہیں تھا کہ وہ روس میں حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہیں، جبکہ کریملن نے کہا کہ بائیڈن ایسا مطالبہ نہیں کرنا چاہیے۔ یہ فیصلہ کرنے کا حق صرف صدر پوتین کو ہے کہ اقتدار میں رہیں گے یا نہیں۔امریکی صدر جو بائیڈن نے ہفتے کے روز اپنے پولینڈ کے دورے کے دوران روسیوں کو یہ کہہ کر متنبہ کیا کہ شمالی اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کی سرزمین کے اندر ایک انچ بھی آگے بڑھنے کے بارے میں نہ سوچیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
امریکی صدر بائیڈن نے روسی افواج کے خلاف یوکرین کی مزاحمت کو "آزادی کی عظیم لڑائی" کا حصہ قرار دیتے ہوئے دنیا سے ایک "طویل جنگ" کے لیے تیار رہنے کا مطالبہ کیا۔ بائیڈن نے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں صدارتی محل سے اعلان کیا کہ روس نے جمہوریت کو دبایا، دوسری جگہوں پر بھی ایسا کرنے کی کوشش کی۔ یوکرینیوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔امریکی صدر بائیڈن نے یوکرین کے تنازعے کو روس کے لیے ’اسٹریٹجک ناکامی‘ قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ روسی عوام‘ہمارے دشمن نہیں ہیں۔‘</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بائیڈن نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ جنگ روس کے لیے ایک تزویراتی ناکامی بن گئی ہے۔میں یہ ماننے سے انکاری ہوں کہ آپ معصوم بچوں اور بزرگوں کے قتل کو قبول کرتے ہیں، یا یہ کہ آپ اسپتالوں، اسکولوں اور زچگی کے طبی مراکز پر روسی بمباری کو قبول کرتے ہیں۔بائیڈن نے پوتین کے بارے میں کہا کہ خدا کے لیے یہ شخص اقتدار میں نہیں رہ سکتا۔بائیڈن نے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں اپنی تقریر کا اختتام کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ ہمارا ایک مختلف مستقبل ہوگا۔ ایک روشن مستقبل جس کی جڑیں جمہوریت، اصول، امید اور روشنی میں ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago