عالمی

نیدرلینڈز میں بی این ایم کا بلوچستان میں ایٹمی دھماکوں کے خلاف احتجاج

بی این ایم نیدرلینڈز نے ایمسٹرڈیم میں بلوچستان میں ایٹمی دھماکوں کے خلاف احتجاجی ریلی  نکالی اور مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستانی ایٹمی ہتھیاروں اور 28 مئی 1998 کو بلوچستان پر پاکستانی دھماکوں کے خلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے بلوچستان میں پاکستانی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کے پامالیوں پر بھی اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔’پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں نے بلوچ قوم کو تباہ کرنے کے بعد اب دوسرے اقو ام کو بھی تباہی کے دہانے پہنچا دیا ہے۔‘مظاہرین سے بی این ایم کے ہیومین رائٹس ڈیپارٹمنٹ (پانک )کے میڈیا کوارڈینیٹر جمال بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ایٹمی ہتھیار بلوچستان سمیت عالمی امن کے لیے بھی خطرہ ہیں۔

مہذب دنیا پاکستان کے اس ناسور بم کے خلاف آواز اٹھائے  اور انھیں تلف کیا جائے تاکہ بلوچستان سمیت خطے میں بے چینی کا خاتمہ ہو۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں نے بلوچ قوم کو تباہ کرنے کے بعد اب دوسرے اقوام کو بھی تباہی کے دہانے پہنچا دیا  ہے۔ پاکستان جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ میں ملوث ہے جو دنیا کے امن کے لیے تشویشناک ہے۔

دنیا کو چاہیے کہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کو فوری تلف کرئے،اس سے پہلے دیر ہو۔’بلوچستان ایک تجربہ گاہ نہیں جہاں پاکستان اپنے کیمیائی ہتھیاروں کے تجربات کر رہا ہے۔‘مظاہرین میں سے نبیل بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ایٹمی دھماکوں سے لاکھوں لوگ متاثر ہو چکے ہیں، آج بھی بچے معزز اور اپائج پیدا ہوتے ہیں ، ہزاروں افراد کیسنر میں مبتلا ہیں۔چاغی میں 5 سال سے کم عمر کے بچوں کی اکثریت دو سے تین سال کے عمر میں فوت ہو جاتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بلوچستان ایک تجربہ گاہ نہیں جہاں پاکستان اپنے کیمیائی ہتھیاروں کے تجربات کر رہا ہے۔’اقوام متحدہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں پر کڑی پابندیاں عائد کرکے ایٹمی ہتھیاروں کے تخفیف کے لیے اقدامات کرے۔‘اس موقع پر عالیہ بلوچ نے بھی چاغی میں پاکستان کے ایٹمی تجربات کے بعد پیدا ہونے والے تابکاری اثرات سے آگاہی دی ، انھوں نے کہا  کہ ضلع چاغی میں لوگ تابکاری کے اثرات سے  خون کے کینسر، پھیپھڑوں ، ٹائیفائیڈ ، ہیپاٹائٹس،آنکھ ،جگر اور جلد کے سنگیں امراض  میں مبتلا ہیں۔

ضلع چاغی کی تقریبا نصف آبادی ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کی عوام 28 مئی کو یوم سیاہ قرار دیتی ہے  بلوچ قوم اس دن کیے گئے پاکستان کے جوہری دھماکوں کے سنگین نتائج بھگت رہی ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کو پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں پر کڑی پابندیاں عائد کرتے ہوئے ایٹمی ہتھیاروں کے تخفیف کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہئیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago