Categories: عالمی

کابینہ نے برطانیہ کے ساتھ کسٹمز معاہدے کو منظوری دی

کابینہ نے برطانیہ کے ساتھ کسٹمز معاہدے کو منظوری دی

مرکزی کابینہ نے آج برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ کے ساتھ معاہدے کو منظوری دے دی ہے جس کے تحت ایک دوسرے ملک کے کسٹم حکام اطلاعات اور انٹلی جنس شیئر کرسکیں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت بدھ کو منعقدہ مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس معاہدے سے متعلق تجویز کو منظوری دی گئی۔یہ معاہدہ کسٹم معاملے میں کسٹم تعاون اور باہمی انتظامی مدد سے متعلق ہے۔

اس سے کسٹم سے متعلقہ جرائم کی روک تھام اور تفتیش کے لیے مفید اطلاعات میں مدد ملے گی۔ ساتھ ہی تجارت میں سہولت ہو اور دونوں ممالک کے مابین تجارت کی جانے والی اشیا کی کارگر کلیرنس یقینی بنایا جاسکے۔

اس معاہدے پر دونوں ممالک کی حکومتوں کی طرف سے متعلقہ حکومتوں کی منظوری کے بعد دستخط کیے جائیں گے۔ معاہدہ دونوں فریقوں کے مجاز نمائندوں کے دستخط کے بعد ماہ کے پہلے دن سے نافذ العمل ہوگا۔

یہ معاہدہ دونوں ممالک کے کسٹم حکام کے مابین اطلاعات اور انٹلی جنس کے تبادلے کے لئے ایک قانونی فریم ورک فراہم کرے گا اور کسٹم قوانین کی ہم آہنگی سے تعمیل اور کسٹم جرائم کی روک تھام اور تفتیش اور جائز تجارت میں آسانی میں مددگار ثابت ہوگا۔ مجوزہ معاہدے کے مسودے کو دونوں ممالک کے کسٹم انتظامیہ کی رضامندی سے حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

اس معاہدے میں کسٹم ویلیو ، ٹیرف کی درجہ بندی اور دونوں ممالک کے مابین تجارت کی جانے والی اشیا کے ذرائع کے بارے میں اطلاعات کے تبادلے سے متعلق ہندوستانی کسٹم ڈپارٹمنٹ کے خدشات اور ضروریات کا خصوصی طور پر خیال رکھا گیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago