ڈونالڈ ٹرمپ نے اٹارنی جنرل کے ذریعہ فرد جرم لیک کرنے کو افسوسناک قرار دیا
واشنگٹن،04اپریل(اندیا نیرٹیو)
نیویارک کی مین ہٹن عدالت میں ان کی پیشی سے چند گھنٹے قبل امریکہ میں ایک تاریخی نظیر پیش کرتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف فرد جرم کو افسوسناک قرار دے دیا۔انہوں نے پلیٹ فارم “سوشل ٹروتھ” کے اپنے اکاؤنٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک تبصرے میں کہا آج منگل کو مین ہٹن کے اٹارنی جنرل ایلون بریگ نے میرے خلاف قابل رحم فرد جرم کے حوالے سے غیر قانونی طور پر معلومات کو لیک کیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں رپورٹر کو جانتا ہوں اور وہ مجھے بھی جانتا ہے۔ ممکنہ طور پر ٹرمپ نے اس صحافی کا حوالہ دیا جس نے یہ بتایا تھا کہ سابق صدر کو 34 الزامات کا سامنا ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر پبلک پراسیکیوٹر اب اپنے پیشہ ورانہ ریکارڈ کو سفید کرنا چاہتا ہے تو اسے خود اپنے آپ کی مذمت کرنا چاہیے کیونکہ اس نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ ٹرمپ نے کہا پبلک پراسیکیوٹر اپنے عدالتی ریکارڈ کو ناکامی سے داغ دار کرے گا جیسا کہ ٹرمپ سے نفرت کرنے والی اس کی بیوی کو بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پیر کی شام ٹرمپ نے بریگ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور 33 الزامات کی معلومات لیک کرنے کے حوالے سے کہا تھا کہ بریگ کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔اس میں کوئی شک نہیں ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایلون بریگ کا نام امریکہ کی عدالتی تاریخ میں ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے کہ وہ پہلے پراسیکیوٹر ہیں جس نے کسی امریکی صدر کے خلاف فوجداری الزامات دائر کیے ہیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…