عالمی

انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزام میں کینیڈاکی ایران پر نئی پابندیاں عاید

اٹاوا،یکم نومبر(انڈیا نیرٹیو)

کینیڈا نے ایران پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزام میں نئی پابندیاں عاید کردی ہیں۔یہ کینیڈا کی طرف سے ایران میں انسانی حقوق کی مبیّنہ خلاف ورزیوں پرعاید کی جانے والی پابندیوں کاچوتھا پیکیج ہے۔کینیڈا کی وزارتِ خارجہ نے سوموار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ تازہ ترین پابندیوں میں چارافراد اور دو اداروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ان میں ایران کے سینئر حکام اور قانون نافذ کرنے والی فورسز شامل ہیں۔کینیڈا نے ان پرنہتے مظاہرین کو دبانے اور ان کی گرفتاری میں حصہ لینے کا الزام عایدکیا تھا۔

کینیڈا کی وزیرخارجہ میلانیا جولی نے ایک بیان میں کہاکہ ایرانی عوام بشمول خواتین اورنوجوان اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں۔انھوں نے طویل عرصے تک ایک ایسی حکومت کو برداشت کیا ہے جس نے جبرواستبداد کے ہتھکنڈوں کے ذریعے ان کی انسانیت کودبایا اوران کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔جولی نے واضح کیا کہ ”کینیڈا ایرانی عوام کی حمایت جاری رکھے گا کیونکہ وہ جرآت مندانہ انداز میں بہتر مستقبل کا مطالبہ کر رہے ہیں“۔

واضح رہے کہ کینیڈا انسانی حقوق کی مبیّنہ خلاف ورزیوں پرایران پرحال ہی میں متعدد پابندیاں عاید کرچکا ہے۔ان میں 22 سالہ ایرانی کرد خاتون مہساامینی کی ہلاکت کے ردعمل میں پابندیاں بھی شامل ہیں۔ مہسا امینی ستمبر کے وسط میں ایران کی اخلاقی پولیس کی حراست کے دوران میں ہلاک ہوگئی تھیں۔ان کی پْراسرارموت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں اور ایرانی حکام اس احتجاجی تحریک کو دبانے کے لیے کریک ڈاؤن کررہے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago