Categories: عالمی

کینیڈا کے وزیر اعظم نے لندن میں مسلم خاندان کے 5 افراد کو ٹرک سے روندنے کو دہشت گردانہ حملہ قراردیا

کینیڈا کے وزیر اعظم نے لندن میں مسلم خاندان کے 5 افراد کو ٹرک سے روندنے کو دہشت گردانہ حملہ قراردیا

اوٹاوا / لندن ، 09 جون (انڈیا نیرٹیو)

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اتوار کے روز لندن میں ایک مسلم کنبے کے پانچ افراد کو ٹرک سے روندنے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گرد انہ حملہ قرار دیا ہے۔

وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے منگل کے روز ایوان صدر سے اپنے خطاب میں میں کہا کہ یہ حملہ جس میں 5 افرادکو لندن کے اونٹاریو میں کالے رنگ کے پک اپ ٹرک سے رونددیا۔ بہت بزدلانہ اور حقیر تشددکاواقعہ ہے۔ یہ کوئی حادثہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک دہشت گرد انہ حملہ تھا۔ جو نفرت پرمبنی ایک خاص برادری پرکیاگیاحملہ تھا۔

پولیس تفتیش کاروں کے مطابق ، ان کا ماننا ہے کہ یہ جان بوجھ کر کئے گئے تھے اور ان لوگوں کو اسلامی عقائد سے وابستہ ہونے کی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا گیا ۔پولیس نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ متاثرہ افراد اور ملزم کے مابین کوئی پچھلا تعلق نہیں تھا اور وہ ایک دوسرے کو نہیں جانتے تھے۔ 20 سالہ مشتبہ حملہ آور نیتھنیل ویلٹمین پر قتل کے چار اورقتل کی کوشش کاالزام لگایا گیا ہے۔ اس میں مرنے والے چار افراد میں 46 سالہ سلمان افضل ، 44 سالہ ان کی اہلیہ مدیحہ سلمان ، ان کی 15 سالہ بیٹی یومنا افضل اور سلمان افضل کی 74 سالہ والدہ شامل ہیں۔ سلمان افضل کے 9 سالہ بیٹے فیاض افضل کو شدید چوٹ لگی ہے۔ اسپتال میں اس کا علاج جاری ہے۔

گزشتہ روزمتاثرہ خاندان کے افراد نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے لوگوں سے نفرت اور اسلامو فوبیا کے خلاف ڈٹ جانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نفرت اور اسلامو فوبیا کے خلاف کھڑا ہونا ہے اور اپنی برادری کو آگاہ کرنا ہے۔

کینیڈا کے وزیر اعظم نے بھی اس معاملے پر ٹویٹ کیا ہے اور کہا ہے کہ ' ہمارے ملک میں اسلامو فوبیا کی کوئی جگہ نہیں ہے اور اس نفرت کو ختم ہونا چاہیے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago