عالمی

مسلح افواج کےسربراہ  بنگلہ دیش کے دوروزہ دورے پر روانہ

چیف آف دی آرمی اسٹاف (مسلح افواج کے سربراہ ) جنرل منوج پانڈے 5 سے 6 جون 2023 تک بنگلہ دیش کے دوروزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

اپنے دورے کے دوران فوج کے سربراہ بنگلہ دیش کی سینئر فوجی قیادت کے ساتھ میٹنگ کریں گے جہاں وہ ہندوستان ۔ بنگلہ دیش دفاعی تعلقات کو مزید بڑھانےکے لئے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ مسلح افواج کےسربراہ

6 جون کو چیف دی آرمی اسٹاف چٹوگرام میں بنگلہ دیش ملیٹری اکیڈمی ( بی ایم اے) میں 84ویں لانگ کورس کے آفیسرس کیڈٹس کی  پاسنگ آؤٹ پریڈ کامعائنہ کریں گے۔ فوجی سربراہ کو جی ایم اے کی طرف سے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی بہترین  فارین کیڈٹ ( دوست ممالک کے لئے ) قائم کی گئی بنگلہ دیش ۔ انڈیا فرینڈشپ ٹرافی پیش کی جائے گی ۔ پہلی ٹرافی اس سال تنزانیہ کے آفیسر کیڈٹ ایبرٹن کوکی جارہی ہے ۔ یہ ٹرافی  بہترین غیر ملکی کیڈٹ آف پاسنگ آؤٹ کورس کے لئے دسمبر2021 میں دہرادون کی انڈین ملیٹر ی ا کیڈمی میں  قا ئم کی گئی بنگلہ دیش ٹرافی او میڈل کے جواب میں ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ فوجی سربراہ  ا نڈین ملیٹری اکیڈمی دہرہ دون میں 10 جون 2023 کو پاسنگ آؤٹ پریڈکامعائنہ کریں گے ا ور بنگلہ دیش اورٹرافی پیش کریں گے ۔

مسلح افواج کےسربراہ  بنگلہ دیش کے دوروزہ دورے پر روانہ

فوجی سربراہ کی دیگر مصروفیات میں جوباتیں شامل ہیں ان میں بنگلہ دیش فوج کے چیف آرمی اسٹاف کے ساتھ رسمی بات چیت مسلح افواج ڈویزن کے پرنسپل اسٹاف افسرکےساتھ تبادلہ خیال کےعلاوہ باہمی تعاون کے امور پر بنگلہ دیش کےسینئر فوجی افسروں کے ساتھ  گفتگو شامل ہے ۔ چیف آف دی آرمی اسٹاف نے فوجی سربراہ کی حیثیت سے اپنا عہدہ سنبھالنےکےبعد جولائی 2022 کوپہلی باربنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا۔ یہ ان کاپہلا غیر ملکی دورہ تھا۔

بنگلہ دیش کے مسلح افواج کے سربراہ نے اس  سال اپریل میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا اورآفیسر ٹریننگ اکیڈمی چنئی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کامعائنہ کیا تھا۔سینئر فوجی لیڈروں کی جانب سے کئے جانے والے مسلسل دورے اور باہمی تعاون جیسے پروگرام سےدونوں ملکوں کے درمیان فوج سے فوج کے درمیان تعلقات کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گے۔ ا ن باہمی تعاون کے پروگراموں میں مشترکہ فوجی مشقیں وغیرہ شامل ہیں ۔ مسلح افواج کےسربراہ

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago