Categories: عالمی

یمن جنگ میں 10 ہزار بچے لقمہ اجل بن چکے: رپورٹ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
صنعاء،07نومبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یمن کے شہر مآرب میں ہفتے کے روز منعقدہ ایک تقریب میں انکشاف کیا گیا کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے چھیڑی جانے والی جنگ کے نتیجے میں اب تک 10,000 بچے مارے جا چکے ہیں جب کہ اس مکروہ جنگ سے 20 لاکھ سے زیادہ یمنی بچوں پر نفسیاتی اثرات مرتب کیے ہیں۔ماہر نفسیات ڈاکٹر مھیب المخلافی نے یمن میں جاری جنگ کے بچوں پر مرتبھ ہونے والے اثرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے یمنیوں کے خلاف شروع کی گئی جنگ سے 20 لاکھ سے زیادہ بچے نفسیاتی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ بچوں پر نفسیاتی اثرات کے اسباب میں براہ راست زخمی ہونا، جبری نقل مکانی اور بے گھر ہونا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
المخلافی نے 2014 کے اواخر میں آئینی حکومت کے خلاف حوثیوں کی بغاوت کے آغاز کے بعد سے یمن میں بچپن میں حوثی ملیشیا کی طرف سے کیے گئے سب سے نمایاں جرائم اور خلاف ورزیوں کی تفصیلات پیش کیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ کم از کم 10 ہزار بچے مارے گئے جب کہ 8000 دیگر بچوں کے اعضاء کاٹ دیے گئے؛ جن میں 800 ایسے بچے بھی شامل ہیں جو یمن میں 7 سال سے زائد عرصے سے جاری اس جنگ میں مکمل یا جزوی طور پر مفلوج ہو چکے تھے۔المخلافی نے نشاندہی کی کہ حوثی ملیشیا نے بغاوت کے آغاز سے لے کر اب تک تقریباً 20,000 بچوں کو جنگ کے لیے بھرتی کیا ہے اور انہیں یمنیوں کے خلاف اپنی لڑائیوں میں جھونک دیا ہے جو بچوں کے حقوق سے متعلق تمام بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یمنی بچی ھنوف اسماعیل نے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن میں بچوں کے خلاف حوثی ملیشیا کی طرف سے کیے گئے دہشت گردانہ جرائم اور مآرب میں پناہ گزین کیمپوں کو دانستہ طور پر مجرمانہ طریقے سے نشانہ بنانے کی مذمت کریں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago