امریکی نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر ایورل ہینس نے چین کو امریکی سلامتی اور قیادت کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ امریکی پارلیمنٹ میں ارکان پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح طور پر کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی عالمی سطح پر امریکہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن کر ابھری ہے۔
ایورل ہینس نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کے مخصوص عزائم اور صلاحیتیں امریکہ کے لیے سب سے سنگین اور چیلنجنگ ہیں۔گزشتہ ایک سال کے دوران چین کے روس کے ساتھ گہرے تعاون کی وجہ سے امریکہ کے لیے خطرہ مزید پیچیدہ ہو گیا ہے جو انٹیلی جنس کمیونٹی کے لیے بھی شدید توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
ہینس نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین ان کے وژن کے حصول کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ چین کو مشرقی ایشیا میں ایک بڑی طاقت اور عالمی سطح پر ایک بڑی طاقت بننا ہے۔ وہ پوری دنیا کو اپنی مٹھی میں لینا چاہتا ہے۔
ہینس نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے وژن کو پورا کرنے کے لیے ان کی پارٹی پراعتماد ہے اور اس سمت میں تیزی سے کام کر رہی ہے۔ چین اپنے پڑوسیوں کو اپنی ترجیحات قبول کرنے پر مجبور کرنے کے لیے ہر قسم کے ریاستی اوزار استعمال کر سکتا ہے۔ انہوں نے تائیوان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ چین دوسرے پڑوسیوں کی زمینوں پر بھی قبضہ کر لے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین کے اعلیٰ رہنما کے طور پر ایک دہائی سے زائد عرصے تک خدمات انجام دینے کے بعد، جن پنگ کا اقتدار پر مکمل کنٹرول انہیں زیادہ تر معاملات پر اہم طاقت اور اثر و رسوخ فراہم کرتا ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…