عالمی

چین نے پی ایل اے میں تین لاکھ فوجیوں کی کمی کی، مزیدتخفیف 2030 تک ہوگی

چینی فوج میں 9.6 لاکھ، بحریہ میں 2.60 لاکھ اور فضائیہ میں 1.20 لاکھ فوجی ہیں

چینی صدر شی جن پنگ نے پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) میں تین لاکھ فوجیوں کی کمی کا اعلان کیا ہے۔ چند سال پہلے چینی فوج جس کے پاس 4.6 ملین فوجی تھے، اب کم ہو کر 20 ملین رہ گئے ہیں۔ انہوں نے 2030 تک فوجی قوت میں مزید کمی کا اعلان بھی کیا ہے۔

چند سال پہلے تک چینی فوج میں 4.6 ملین فوجی تھے

پانچ سال پہلے ایک ساتھ 300000 فوجیوں کی تخفیف کرپیپلز لبریشن آرمی کی فوجی قوت کو کم کر کے 23 لاکھ کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد فوجیوں نے تحریک چلائی تھی لیکن تب چینی حکومت نے کہا تھا کہ تعداد کے بجائے معیار پر زور دیا جائے گا۔ اب پانچ سال بعد ایک بار پھر تین لاکھ فوجیوں کو ایک ساتھ کم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس طرح چینی فوج جس کے پاس چند سال پہلے 4.6 ملین فوجی تھے، اب کم ہو کر 20 ملین رہ گئے ہیں۔ چینی صدر شی جن پنگ نے چینی فوج کو جدید بنانے کے اس فیصلے کے پیچھے دلیل دی ہے۔

برطانیہ کے ادارے انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی فوج میں اب نو لاکھ 65 ہزار فوجی ہیں۔ اسی طرح  بحریہ میں فوجیوں کی تعداد دو لاکھ 60 ہزار اور چین کی فضائیہ میں فوجیوں کی تعداد تین لاکھ 95 ہزار ہے۔ ان کے علاوہ چین کی فوج کا ایک یونٹ راکٹ فورس بھی ہے جس کے ایک لاکھ بیس ہزار فوجی ہیں۔ اسی طرح اسٹریٹجک سپورٹ فورس میں ایک لاکھ 45 ہزار فوجی موجود ہیں۔ فوج کے دیگر جہتوں میں ڈیڑھ لاکھ دیگر فوجی شامل ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago