Categories: عالمی

چین روزہ رکھنے والے اویغوروں کی تعداد کو محدود کرنے میں مصروف

بیجنگ، 3؍اپریل

سنکیانگ میں چینی حکام اسلامی مقدس مہینے رمضان کو منانے کے لیے مسلمانوں کی تعداد کو محدود کر رہے ہیں، جس سے انسانی حقوق کے گروپوں کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ حقوق گروپ  اوغوروں کی تعداد کو محدود کرنے کے فیصلے  کو خطے میں ایغور ثقافت کو کم کرنے کی تازہ ترین کوشش کے طور پر دیکھتے ہیں۔برسوں سے، سنکیانگ ایغور خود مختار علاقہ کے حکام نے اویغوروں اور دیگر ترک مسلمانوں کو رمضان المبارک کو مکمل طور پر منانے سے منع کیا  ہے۔

چینی حکام  نے سرکاری ملازمین، طلباء اور اساتذہ پر روزے رکھنے پر پابندی لگادی ہے۔ارومچی (چینی میں، وولوموکی میں) اور کاشغر (کاشی) اور ہوتان (ہیٹان) پریفیکچر کے گاؤں کے کچھ عہدیداروں کو نوٹس موصول ہوئے ہیں کہ یکم اپریل سے مئی تک چلنے والے رمضان کے دوران صرف 10-50 مسلمانوں کو روزہ رکھنے کی اجازت ہوگی۔ سنکیانگ کے مقامی منتظمین اور پولیس کے مطابقروزہ رکھنے والوں کو حکام کے پاس رجسٹر ہونا چاہیے۔

ان کےلیےخصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں۔کاشغر کے توکوزاک (توکیزیک)ٹاؤن شپ میں ایک گاؤں کے پولیس اہلکار نے کہا  کہ ان کا مقصد  اویغوروں کے خوف کو دور کرنا ہے جو سیکورٹی کے علاوہ روزہ رکھنے سے ڈرتے ہیں، کیونکہ  چینی کمیونسٹ پارٹی کی مذہبی پالیسی کے بارے میں کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے۔ پارٹی نے کبھی مذہب کو ختم کرنے کے لیے نہیں کہا بلکہ اسے سنیکائز کرنے کے لیے کہا ہے ۔

ایک گاؤں کے منتظم جو الی قازق (ییلی ہساکے)خود مختار پریفیکچر میں غلجا (یننگ) کاؤنٹی میں 10 خاندانوں کی نگرانی کرتے ہیں، نے کہا کہ ان کی کمیونٹی میں رجسٹریشن پہلے سے ہی جاری ہے اور بوڑھوں اور بالغوں کو روزہ رکھنے کی اجازت ہے جن کے اسکول جانے کی عمر کے بچے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ "یہ نظام مذہب کو بچوں کے ذہنوں پر منفی اثرات سے بچنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ "ابھی اس کے بارے میں بہت پروپیگنڈا ہو رہا ہے۔ گاؤں کا ایک کیڈر ایسے لوگوں کو رجسٹر کر رہا ہے جو روزہ رکھنے کے معیار پر پورا اترتے ہیں۔

کِزلسو کرغیز خود مختار پریفیکچر کے شہر آتوش (آتوشی) میں 10 خاندانوں کی نگرانی کرنے والے ایک اور منتظم نے کہا کہ انہیں مقامی حکام کی جانب سے روزے پر پابندی کے بارے میں نوٹس موصول ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ 10 خاندانوں میں سے جن کا میں انچارج ہوں، دو  طاہر اور احمد  کی شناخت ایسے افراد کے طور پر ہوئی ہے جو روزہ رکھ سکتے ہیں۔ "دونوں بوڑھے ہیں اور گھر میں کوئی اولاد نہیں ہے۔"بدھ کو آر ایف اے سے رابطہ کرنے والے ہوٹل میں ایک ایغور ملازم نے کہا کہ وہ رمضان کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا اور فون بند کر دیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago